Maktaba Wahhabi

اسلام میں دولت کے مصارف

مؤلف: مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ

ناشر: مکتبۃ السلام، لاہور

عرض ناشر محترم والدصاحب کی تصنیفات میں سے ’’ اسلام میں دولت فاضلہ کا مقام‘‘ بھی ایک منفرد تصنیف ہے۔ یہ مختصر سی کتاب اپنے موضوع کے لحاظ سے کتنی ہی اہم سہی مگر شاید اس کی طباعت و کتابت وغیرہ زیادہ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے اس کو وہ پذیرائی نہ ملی جو کہ والد صاحب کی دوسری کتابوں کی حاصل ہے۔ مگر یہ بات مسلم ہے کہ اس کتاب کی ضرورت و اہمیت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ کیونکہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں پیپلزپارٹی کے دور میں بائیس نامور خاندان تھے جو کہ غیرمعمولی طور پر مالدار تھے۔ پھر ضیاء الحق مرحوم کے دور میں ان کی تعداد سینکڑوں میں تھی۔ جبکہ آج کل تو ہزاروں میں ہے۔ محترم پروفیسر محمد یحیی صاحب بن سلطان محمودصاحب جلال پوری نے میری درخواست پر اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس کتاب کا بغور مطالعہ کرکے تقریظ لکھی۔ اللہ تعالی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ کتاب کے ٹائٹل کو موضوع کے لحاظ سے زیادہ آسان فہم بنانے کے لیے علماء کرام سے مشورہ کے بعد اس کا نام ’’ اسلام میں دولت کے مصارف‘‘ تجویز کیا گیا۔ امید ہے قارئین کرام بھی پسند فرمائیں گے۔ اس کتاب کو جدید انداز میں کمپوز کروایا گیا ہے۔ امکانی حد تک اس کی اغلاط کی تصحیح بھی کردی گئی ہے۔ اور اس کے سرورق کو بھی دیدہ زیب بنا دیا گیاہے مجھے یقین ہے۔ اب لوگ اس سے کما حقہ استفادہ کر سکیں گے۔ اس کتاب کے آخر میں محترم والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مضمون’’ اسلامی نظام معیشت میں سادگی اور کفایت شعاری کامقام‘‘ بھی شامل کردیا گیاہے۔ کہ دولت کے ہوتے ہوئے بھی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنا’’ الفقر فخری‘‘ کے مطابق عین سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کتاب کو ہم سب کے لیے نافع بنائے اور والد صاحب کے لیے صدقہ جاریہ اور رفع درجات کا سبب بنائے۔ اور والدین محترمین کی قبروں کو اللہ تعالی روضۃ من ریاض الجنۃ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ نجیب الرحمان کیلانی۔ جامع مسجد الایمان شاہ فریدآباد ملتان روڈ لاہور
x
صفحہعنوان
6عرض ناشر
13نماز کی مثال:
13حالت کے لحاظ سے مراعات:
14کم استعداد والوں کے لیے مراعات:
14زیادہ استعداد والوں کے لیے ترغیبات:
16ترغیبات کی حد
19زکوٰۃ کی مثال:
19واجبی صدقات:
20اختیاری صدقات:
21صدقات کا بلند ترین درجہ:
23صدقہ کی آخری حد:
26فاضلہ دولت یا اکتناز کے حق میں دلائل
261۔آیہ اکتناز اور حضرت عمررضی اللہ عنہ کا استفسار:
282۔دوسری دلیل: احکام میراث:
293: ارکانِ اسلام کی بجا آوری:
294: عورتوں کا مہر:
305۔دولت مندی بشرط تقویٰ:
30تعامل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
301۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ (م31ھ)
322۔ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ م36ھ:
343۔ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ۔م36ھ:
354۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔ م۔ 35ھ
37 اکتناز دولت کے عدم جواز کے دلائل
371۔ آیہ اکتناز اور اختلاف صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم:
382۔ قرآن کا انداز بیان
393۔ انفاق فی سبیل اللہ کے تاکیدی احکام:
394۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعالیٰ کی ہدایت:
405: ضرورت سے زائد مال: 
40رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات
43اسوہ حسنہ
50امہات المومنین کا کردار:
51خلفائے راشدین اور فاضلہ دولت
542۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ :
573۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ (م40ھ؁)
584۔حضرت عمر بن عبدالعزیز (م 101؁ ھ)
60تعامل صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم
60ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ م 33ھ؁:
64نتائج:
66دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں معیشت
70آسودگی کا دور
70۱۔افراط زر:
76حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کےمقررکردہ وظائف
85زرخرید زمین:
86جاگیر بطور عطایا:
88بنجر زمین کی آبادکاری:
89 آباد کاری کے اصول:
91ناجائزجاگیروں کی واپسی:
91غیرآباد جاگیروں کی واپسی:
94مزارعت
94جواز مزارعت والی روایات:
94زمین سے استفادہ کی مختلف صورتیں:
98عدم جواز مزارعت کی احادیث
99حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کی مرویات
101رافع رضی اللہ تعالی عنہ بن خدیج کےمرویات:
108عدم جواز مزارعت کی توجیہات
108توجیہ نمبر 1۔ ناجائز شرائط:
109تنقید:
110توجیہ نمبر2: مزارعت میں جھگڑا:
110تنقید:
111تطبیقات
111حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عن کی تطبیق:
118تطبیق کی نئی صورتیں:
121ایک اہم سوال؟
Flag Counter