Maktaba Wahhabi

اسلام میں دولت کے مصارف

مؤلف: مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ

ناشر: مکتبۃ السلام، لاہور

قطعی حرام قرار دیتا ہے جس کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ سود کے معاملہ میں ایک فریق کا فائدہ اور دوسرے کا نقصان یقینی ہوتا ہے تو انہوں نے ہر اس معاملہ کو جس میں ایک کسی فریق کو فائدہ پہنچنے کا زیادہ امکان ہو، سود پر ہی منطبق کر کے اس کی حرمت کا فتویٰ دے دیا جیسے زمین کی بٹائی یا ٹھیکہ اور مکانوں یا دکانوں کے کرایہ جات وغیرہ اور حد یہ ہے کہ کچھ نیک نیت مسلمان بھی کم از کم مزارعت کی حد تک، اس کے عدمِ جواز کا فتویٰ دینے لگے۔  یہ درست ہے کہ اسلام میں فاضلہ دولت کو کچھ مستحسن چیز نہیں سمجھا گیا تاہم خود قرآن نے ہی اس فاضلہ دولت کو "خیر" کے لفظ سے بھی یاد کیا ہے جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ فاضلہ دولت فی نفسہٖ مذموم چیز نہیں بلکہ اس کا اچھا اور برا ہونا اس کے اچھے یا برے استعمال یا عدم استعمال یعنی دولت پرستی اور بخل پر منحصر ہے۔ ہمیں یہ تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں کہ فاضلہ دولت کے مفاسد اس کے فوائد سے کہیں زیادہ ہیں۔ جبھی تو قرآن میں اللہ تعالیٰ نے متعدد بار فرما دیا ہے کہ (اِنَّمَآ اَمْوَالُكُمْ وَاَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ) لیکن سرمایہ داری کی فضاؤں میں پلا ہوا آج کا مسلمان اس بات کی طرف مطلق توجہ نہیں دیتا۔ زیادہ سے زیادہ اسے بس ایک ہی سبق یاد ہے اور وہ یہ کہ سال کے بعد زکوٰۃ ادا کرو۔ اس میں بھی حیلوں بہانوں سے جس قدر کمی ہو سکتی ہے یا گنجائش نکل سکتی ہے اس سے فائدہ اٹھا لو، باقی مال پاک اور طیب ہے۔ پھر سارا سال انفاق فی سبیل اللہ کی چنداں ضرورت بھی باقی نہیں رہتی۔  اس سبق نے اسے دولت سے محبت کرنے اور اسے جمع کرنے کے کئی طریقے سکھا دئیے ہیں جس سے اس میں سرمایہ داری اور سرمایہ پرستی کے تمام مفاسد اور اخلاقِ رذیلہ پیدا ہو گئے ہیں۔ جاگیرداری چونکہ افزائش دولت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ لہٰذا اسلام زمین کے کرایہ کو بھی مستحسن نہیں سمجھتا بلکہ بہت سی صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ مسلمان اپنی زمین 
x
صفحہعنوان
6عرض ناشر
13نماز کی مثال:
13حالت کے لحاظ سے مراعات:
14کم استعداد والوں کے لیے مراعات:
14زیادہ استعداد والوں کے لیے ترغیبات:
16ترغیبات کی حد
19زکوٰۃ کی مثال:
19واجبی صدقات:
20اختیاری صدقات:
21صدقات کا بلند ترین درجہ:
23صدقہ کی آخری حد:
26فاضلہ دولت یا اکتناز کے حق میں دلائل
261۔آیہ اکتناز اور حضرت عمررضی اللہ عنہ کا استفسار:
282۔دوسری دلیل: احکام میراث:
293: ارکانِ اسلام کی بجا آوری:
294: عورتوں کا مہر:
305۔دولت مندی بشرط تقویٰ:
30تعامل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
301۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ (م31ھ)
322۔ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ م36ھ:
343۔ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ۔م36ھ:
354۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔ م۔ 35ھ
37 اکتناز دولت کے عدم جواز کے دلائل
371۔ آیہ اکتناز اور اختلاف صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم:
382۔ قرآن کا انداز بیان
393۔ انفاق فی سبیل اللہ کے تاکیدی احکام:
394۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعالیٰ کی ہدایت:
405: ضرورت سے زائد مال: 
40رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات
43اسوہ حسنہ
50امہات المومنین کا کردار:
51خلفائے راشدین اور فاضلہ دولت
542۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ :
573۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ (م40ھ؁)
584۔حضرت عمر بن عبدالعزیز (م 101؁ ھ)
60تعامل صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم
60ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ م 33ھ؁:
64نتائج:
66دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں معیشت
70آسودگی کا دور
70۱۔افراط زر:
76حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کےمقررکردہ وظائف
85زرخرید زمین:
86جاگیر بطور عطایا:
88بنجر زمین کی آبادکاری:
89 آباد کاری کے اصول:
91ناجائزجاگیروں کی واپسی:
91غیرآباد جاگیروں کی واپسی:
94مزارعت
94جواز مزارعت والی روایات:
94زمین سے استفادہ کی مختلف صورتیں:
98عدم جواز مزارعت کی احادیث
99حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کی مرویات
101رافع رضی اللہ تعالی عنہ بن خدیج کےمرویات:
108عدم جواز مزارعت کی توجیہات
108توجیہ نمبر 1۔ ناجائز شرائط:
109تنقید:
110توجیہ نمبر2: مزارعت میں جھگڑا:
110تنقید:
111تطبیقات
111حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عن کی تطبیق:
118تطبیق کی نئی صورتیں:
121ایک اہم سوال؟
Flag Counter