Maktaba Wahhabi

اسلام میں دولت کے مصارف

مؤلف: مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ

ناشر: مکتبۃ السلام، لاہور

وہی جواب دیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا: ’’لوگو! ہمارے پاس بہت سا مال آ گیا۔ اب اگر تم چاہو تو ہم تمہیں ماپ ماپ کر دیں، چاہو تو گن گن کے دیں اور چاہو تو وزن کر کے دیں۔‘‘ اس پر لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا: ’’امیر المؤمنین! اس کام کے لیے ایک باقاعدہ رجسٹر مرتب کر لیجئے جس کے اندراج کے مطابق لوگوں کو رقوم دیدی جایا کریں۔‘‘ حضرت عمر رضی اللہ کو اس شخص کی یہ بات بہت پسند آئی اور آپ نے ایسا ہی کرنے کا ارادہ کر لیا[1]۔ یہ روایت اس وقت کے معیار فراوانی کا پتہ دیتی ہے جبکہ پانچ لاکھ درہم کی رقم کو ایک ایسا خواب سمجھا جاتا تھا جسے صرف سونے والے یا ایسے اشخاص ہی بیان کر سکتے ہوں جن پر غنودگی کا عالم طار ی ہو۔ آگے چل کر  بڑی بڑی فتوحات نے صورت حال کو اور بھی زیادہ بدل دیا جیسا کہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’میں ایک بار سو رہا تھا۔ اتنے میں زمین کے خزانوں کی کنجیاں لا کرمیرے ہاتھ پر رکھ دی گئیں۔‘‘ ( اس حدیث کے راوی حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو دنیا سے تشریف لے گئے اور تم یہ خزانے نکال رہے ہو۔‘‘ (بخاري، كتاب الجهاد والسير، باب ... نصرت بالرعب...) اب دیکھیے افراک ظر کا لازمی نتیجہ اشیائے ضرورت کی گرانی کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ گرانی کس حد تک پہنچ چکی تھی۔ اس کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے غابہ میں زمین کا ایک ٹکڑا ایک لاکھ ستر
x
صفحہعنوان
6عرض ناشر
13نماز کی مثال:
13حالت کے لحاظ سے مراعات:
14کم استعداد والوں کے لیے مراعات:
14زیادہ استعداد والوں کے لیے ترغیبات:
16ترغیبات کی حد
19زکوٰۃ کی مثال:
19واجبی صدقات:
20اختیاری صدقات:
21صدقات کا بلند ترین درجہ:
23صدقہ کی آخری حد:
26فاضلہ دولت یا اکتناز کے حق میں دلائل
261۔آیہ اکتناز اور حضرت عمررضی اللہ عنہ کا استفسار:
282۔دوسری دلیل: احکام میراث:
293: ارکانِ اسلام کی بجا آوری:
294: عورتوں کا مہر:
305۔دولت مندی بشرط تقویٰ:
30تعامل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
301۔ حضرت عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ (م31ھ)
322۔ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ م36ھ:
343۔ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ۔م36ھ:
354۔ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔ م۔ 35ھ
37 اکتناز دولت کے عدم جواز کے دلائل
371۔ آیہ اکتناز اور اختلاف صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم:
382۔ قرآن کا انداز بیان
393۔ انفاق فی سبیل اللہ کے تاکیدی احکام:
394۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اللہ تعالیٰ کی ہدایت:
405: ضرورت سے زائد مال: 
40رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات
43اسوہ حسنہ
50امہات المومنین کا کردار:
51خلفائے راشدین اور فاضلہ دولت
542۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ :
573۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ (م40ھ؁)
584۔حضرت عمر بن عبدالعزیز (م 101؁ ھ)
60تعامل صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم
60ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ م 33ھ؁:
64نتائج:
66دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں معیشت
70آسودگی کا دور
70۱۔افراط زر:
76حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کےمقررکردہ وظائف
85زرخرید زمین:
86جاگیر بطور عطایا:
88بنجر زمین کی آبادکاری:
89 آباد کاری کے اصول:
91ناجائزجاگیروں کی واپسی:
91غیرآباد جاگیروں کی واپسی:
94مزارعت
94جواز مزارعت والی روایات:
94زمین سے استفادہ کی مختلف صورتیں:
98عدم جواز مزارعت کی احادیث
99حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کی مرویات
101رافع رضی اللہ تعالی عنہ بن خدیج کےمرویات:
108عدم جواز مزارعت کی توجیہات
108توجیہ نمبر 1۔ ناجائز شرائط:
109تنقید:
110توجیہ نمبر2: مزارعت میں جھگڑا:
110تنقید:
111تطبیقات
111حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عن کی تطبیق:
118تطبیق کی نئی صورتیں:
121ایک اہم سوال؟
Flag Counter