Maktaba Wahhabi

معیشت وتجارت کے اسلامی احکام

مؤلف: حافظ ذوالفقار علی

ناشر: ابو ہریریہ اکیڈمی 37 کریم بلاک اقبال ٹاؤن لاہور

سال شائع: اپریل 2010ء

قیمت مجہول ہونے کی ایک شکل یہ ہے کہ چیز خریدتے وقت قیمت کا تذکرہ ہی نہ ہو اور دوسری صورت یہ ہے کہ تذکرہ تو ہو مگر اس طرح کہ فریقین میں سے کسی کو متعین قیمت کا علم نہ ہو۔مثلاً یوں کہا جائے کہ میں فلاں چیز کو اس کی بازاری قیمت پر خریدتا ہوں یا اس قیمت پر خریدتا ہوں۔جو اس پر درج ہے اور اسے یہ معلوم نہ ہو کہ اس کی بازاری قیمت یا اس پر درج شدہ قیمت کیا ہے۔چنانچہ علامہ بہوتی رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔ " فإن باعه برقمه أي ثمنه المكتوب عليه وهما يجهلانه أو أحدهما،لم يصح للجهالة " ’’اگر اس کو اوپرلکھی ہوئی قیمت پر بیچے جبکہ وہ دونوں یا ان میں سے ایک بھی لکھی ہوئی قیمت سے نا واقف ہو تو قیمت مجہول ہونے کی بنا پر بیع صحیح نہیں ہوگی۔‘‘[1] اسی طرح یہ کہنا بھی صحیح نہیں کہ جس قیمت پر فلاں شخص نے فروخت کی ہے یا جس قیمت پر لوگ فروخت کررہے ہیں اسی قیمت پر میں آپ کو بیچتا ہوں جبکہ فریقین یا خریدار اس قیمت سے واقف نہ ہو یا کہنا کہ جو قیمت آپ کو پسند ہو وہ دےدینا یا جس قیمت پر میں نے خریدی ہے اسی پر آپ کو بیچتا ہوں اور خریدار کو اس کی قیمت خرید کا علم نہ ہو۔کیونکہ ان صورتوں میں قیمت مجہول رہتی ہے جو نزاع کا باعث بن سکتی ہے جبکہ شریعت کا تقاضا یہ ہے کہ قیمت پہلے طے ہونی چاہیے تاکہ جھگڑے کا خطرہ نہ رہے، تاہم اگر مذکورہ صورتوں میں مجلس عقد کی برخاستگی سے قبل حتمی قیمت کا علم ہو جائے تو پھر بیع جائز ہوگی۔ ہاں اگر کسی ایسی چیز کی بیع ہو رہی ہے جس کی مختلف اکائیوں اور ان کی بازاری قیمت میں فرق نہ پایا جاتا ہو تو ایسی صورت میں بازاری قیمت پر خریدوفرخت درست ہوگی کیونکہ اس صورت میں نزاع کا احتمال نہیں رہتا۔جن فقہاء نے بازاری قیمت کو میعار بنا کر خریدو فروخت کرنے کو جائز قراردیا ہے ان کی مراد بھی یہی ہے۔
x
صفحہعنوان
11تقریظ
13پیش لفظ
17معیشت وتجارت کا اسلامی تصور
17اسلام اور دیگر نظام ہائے معیشت میں فرق
18بے دين حلقوں کا پراپیگنڈہ
20اسلام کی نگاہ میں معیشت وتجارت کی حیثیت
22خریدوفروخت کی اجازت کا فلسفہ
23بیع کاتعارف
24بیع اور سود میں فرق
25بیع اور تجارت کا باہمی فرق
25بیع کی اقسام
261۔مُساومہ
272۔نیلام
273۔مُرابحہ
274۔تولیہ
285۔وَضعِیَّہ
29خریدو فروخت کے زریں اسلامی اصول
29معاملہ باہمی رضا مندی سے طے پانا چاہیے
32خریدنے سے پہلے فروخت کرنا ممنوع ہے
33ملکیت سے قبل فروخت کی بعض صورتیں
35قبضہ سے قبل فروخت نہ کریں
37ممانعت کا سبب
40کیا یہ حکم صرف خوردنی اشیاءکے ساتھ خاص ہے
41کموڈیٹی ايكسچينج میں کاروبار
43سودی طریقے اختیار نہ کریں
493۔ بیع العینہ:
514۔قرض کی شرط پر خرید و فروخت :
53نقص نہ چھپائیں
55ناپ تول میں کمی نہ کریں
57قسمیں نہ کھائیں
58نرم رویہ اختیار کریں
59سودے پر سودا کرنا ممنوع ہے
61گناہ میں معاون نہ بنیں
64ادھار معاملات لکھ لیا کریں
66فروخت کی جانے والی چیز کے متعلق ہدایات
66قرض دستاویزات کی تجارت جائز نہیں
67چیز کا استعمال جائز ہو
69ابہام سے پاک ہو
70زمین میں پوشیدہ سبزیوں کی بیع
72باغات کی خریدوفروخت
74سپردگی ممکن ہو
76قيمت كےمتعلق ہدايات
76قیمت معلوم ہو
78نقد اور ادھار قیمت میں فرق
81ادائیگی بروقت کی جائے
83منافع کی حدود
84مارکیٹ ریٹ خراب نہ کریں
87بیع میں خیار (Option) کی صورتیں
87خیار مجلس
89خیار شرط
91خیار تدلیس
91خیارغبن
93خیار عیب
94خیار بصورت اختلاف
95قیمت خرید غلط بتانے کی وجہ سے خیار
96تغیر واقع ہونے کی وجہ سے اختیار
97اختیارات( Options ) کی بیع
97اختیار کا جدید مفہوم
97اختیار کا خریدار:
100بیچنے کا اختیار( Put option )
101اختیارات کی خریدوفروخت کا شرعی حکم
102بعض شبہات کا ازالہ
105بیعانہ کی شرعی حیثیت
107پہلے گروہ کے دلائل
109دوسرے گروہ کے دلائل
110فریقین کے دلائل کا تجزیہ
113راجح موقف
115کمیشن ایجنٹ کے ذریعے خریدو فروخت
115کمیشن ایجنٹ کا مطلب
118کمیشن پر خریدوفروخت کی شرعی حیثیت
120کمیشن پر خریدوفروخت کی فقہی نوعیت
121جعالہ
123فیصد کے حساب سے کمیشن لینا
126کمیشن کی شرح متعین نہ کرنا
127فائدہ:
127دو طرفہ کمیشن
128قرض کے بدلے زائد کمیشن لینا
128کمیشن ایجنٹ کی حق تلفی
129تنسیخ معاہدہ بیع اور کمیشن
131اجارہ کے اصول اور اسلامی وروائتی بینک
131اجارہ کی حقیقت
132اجارہ اور بیع میں فرق
133اجارہ اور قرض میں فرق
134اجارہ قرآن وحدیث کے آئینے میں
136اجارہ میں پنہاں حکمتیں
138اجارہ /لیز کی شرائط
143فنانشل لیز
144سودی بینکوں کا طریقہ اور اس کی قباحتیں
145اسلامی بینکوں کا طریق کار
148قابل غور پہلو
149قانونی اعتبار سے لازم وعدہ کی شرعی حیثیت
151سیکورٹی ڈپازٹ کاحکم
152کلائنٹ کو وکیل بنانا
154شرح سود کو معیار بنانا
156نتیجہ بحث
158صُکُک( Sukuk )کی شرعی حیثیت
158صکوک کی تعریف
159صکوک کی ابتدا ء وارتقاء
160صکوک کی قسمیں
162صکوک کے احکام
165مروجہ صکوک کامختصر جائزہ
166اسلام کا نظریہ زراور کاغذی کرنسی کی حقیقت
166زر کی تعریف
168زرکی ضرورت و اہمیت
170زر کی قسمیں
170زر اور کرنسی میں فرق
171زر کی حقیقت
173کیا زر سونے،چاندی کا ہونا ضروری ہے؟
175زرصرف حکومت جاری کر سکتی ہے
177زرمستحکم قدر کا حامل ہونا چاہیے
179زر کی قدر میں استحکام کیسے لایا جائے؟
183کرنسی کی تاریخ
184عہد نبوی کی کرنسی
186نوٹ کب ایجاد ہوئے
188کرنسی نوٹ کی شرعی حیثیت
196کاغذی کرنسی کا نصاب زکوۃ
197مختلف کرنسیوں کا باہمی تبادلہ
201كرنسی میں بیع سلم
202ملکی کرنسی کا کمی بیشی کے ساتھ تبادلہ
204قرضوں کی اشاریہ بندی (انڈیکسيشن)
209امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے قول سے غلط استدلال
212خلاصہ کلام
Flag Counter