Maktaba Wahhabi

دعا کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

نے امت کو یہ تعلیم دی کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے لئے سب سے بہتر ہدیہ اگر کوئی ہوسکتا ہے تو وہ دعا ہی ہے۔ ایک حدیث شریف میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی کہ’’زندوں کا اپنے مُردوں کے لئے بہترین ہدیہ ا ن کے لئے بخشش کی دعا کرنا ہے۔‘‘(بیہقی)وفات مبارک سے چند روز قبل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔فوت شدہ جانثار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی گزشتہ یادیں ذہن میں تازہ ہوگئیں تو بقیع الغرقد(مدینہ منورہ کا قبرستان)تشریف لے گئے۔ دیر تک اللہ کے حضور دست دعا پھیلا کر اپنے فوت شدہ اصحاب کے لئے بخشش کی دعا فرماتے رہے۔ پس دعا بہترین عبادت ہی نہیں بلکہ زندہ اور مردہ مسلمان بھائیوں کے لئے بہترین ہدیہ بھی ہے۔ دعا مومن کا ہتھیار ہے: ہر انسان اپنی زندگی میں کبھی کبھی ایسے حالات سے یقینادو چار ہوتا ہے۔ جب اس کے سارے دنیاوی سہارے ٹوٹ جاتے ہیں، امیدیں ختم ہو جاتی ہیں، ظاہری اسباب اور وسائل ناکام ہو جاتے ہیں، قریب ترین اعزۂ و اقارب پر اعتماد نہیں رہتا۔حتیٰ کہ بھائی بھائی کے ساتھ بات نہیں کرسکتا، بیوی شوہر کے ساتھ اور اولاد اپنے والدین کے ساتھ کھل کر بات نہیں کر سکتے۔ گویا سب کچھ ہوتے ہوئے بھی انسان تنہائی ‘ بے بسی اور بے کسی کا عالم محسوس کرتا ہے تب انسان کے اندر سے ایک آواز اٹھتی ہے کہ ایک سہارا اب بھی موجود ہے۔ایک دروازہ اب بھی کھلا ہے۔وہاں انسان اپنے دکھ سکھ اور مصائب و آلام کی داستان ہر وقت بیان کر سکتا ہے۔ اس کیفیت کا ذکر خود اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ان الفاظ میں کیا ہے۔ ﴿اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوْئَ وَیَجْعَلُکُمْ خُلَفَآئَ الْاَرْضِ ئَ اِلٰـہٌ مَّعَ اللّٰہِ﴾(62:27) ’’بھلا کون ہے جو بے قرار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف دور کرتا ہے اور زمین میں تمہیں خلافت عطا کرتا ہے(یہ کام کرنے والا)اللہ کے سوا کوئی اور بھی ہے؟‘‘ایک شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا او رعرض کیا۔’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !آپ ہمیں کس چیز کی طرف دعوت دیتے ہیں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔’’اللہ کی طرف، جو اکیلاہے، جس کا کوئی شریک نہیں، جب تم کسی مشکل میں ہوتے ہو تو تمہاری مشکل کشائی کرتا ہے،
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
33فَضْــــلُ الدُّعَاءِ دعا کی فضیلت
36أَہَمِیَّــــۃُ الدُّعَاءِ دعا کی اہمیت
37آدَابُ الدُّعَاءِ دعا کے آداب
42اَلْکَلِمَاتُ الَّتِیْ تُسْتَجَابُ بِہَا الدُّعَاءِ وہ کلمات جن کے ذریعے دعا قبول کی جاتی ہے
45اَ لْاَوْقَـــاتُ الَّتِیْ تُسْتَجَابُ فِیْہَا الدُّعَاءِ قبولیت دعا کے اوقات
49اَلَّــــذِیْنَ تُسْتَجَابُ دُعَـــاءُہُــــمْ وہ لوگ، جن کی دعا قبول کی جاتی ہے
52اَلَّــــذِیْنَ لاَ تُسْتَجَابُ دُعَـــاءُ ہُــــمْ وہ لوگ، جن کی دعا قبول نہیں کی جاتی
55مُبـَـــاحَاتُ الدُّعَاءِ دعا میں جائز امور
60مَکْرُوْہَاتُ الدُّعَاءِ وَ مَمْنُوْعَاتُہَا دعا میں مکروہ اور ممنوع امور
65اَوْجَہُ اِجَـــابَۃِ الدُّعَاءِ قبولیت دعا کی مختلف صورتیں
66الدُّعَاءِ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ دعا، قرآن مجید کی روشنی میں
69اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ الْقُـــرْآنِیَـــۃُ قرآنی دعائیں
78اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ النـَّــوْمِ وَالْإِسْتِیْقَـــاظِ سونے اور جاگنے کی دعائیں
81اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی الطَّـــہَارَۃِ طہارت سے متعلق دعائیں
83اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ لِلْمَسْجِدِ مسجد سے متعلق دعائیں
85اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی النِّـــدَائِ وَالصـَّـــلاَۃِ اذان اور نمازسے متعلق دعائیں
92أَ لْأَذْکَارُ الْمَسْنُـوْنَۃِ بَعْدِ الصَّلاَۃِ نماز کے بعد اذکار مسنونہ
96أَ لْأَدْعـِـــیَۃُ الْخَـــاصَّۃُ لِبَعْضِ الصَّـلاَۃِ بعض نمازوں کی مخصوص دعائیں
98أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الصِّیَامِ روزوں سے متعلق دعائیں
100أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّکَاۃِ زکاۃسے متعلق دعائیں
101أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی السَّفَرِ سفرسے متعلق دعائیں
106أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّوَاجِ نکاح سے متعلق دعائیں
108أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الطَّــــعَامِ کھانے پینے سے متعلق دعائیں
111أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الصَّبَاحِ وَالْمَسَآءِ صبح و شام کی دعائیں
117أَ لْأَدْعِیَـــۃُ الْجَـــــامِعَـــۃِ جامع دعائیں
122أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْاِسْــتِـعـَـــاذَۃِ پناہ مانگنے کی دعائیں
127أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْہَـــمِّ وَالْحُــــزْنِ رنج اور شدت ِغم کے وقت کی دعائیں
132أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْمَــرَضِ وَالْمَـــوْتِ مرض اور موت سے متعلق دعائیں
138أَلتَّـــوْبَـــۃُ وَالْإِسْـتِــغْــفَـــارُ توبہ اور استغفار
142ذِکْــــرُ اللّٰہِ عَـــزَّوَجَـــــلَّ اللہ تعالیٰ کا ذکر
148أَ لْأَدْعِـیَـــۃُ الْمُتَفَــرَّقَـــۃُ متفرق دعائیں
157ألْأَدْعِـیَۃُ وَالْاَوْرَادِ غَیْرِ الْمَاثُوْرَۃِ غیر مسنون دعائیں اور وظیفے
Flag Counter