Maktaba Wahhabi

دعا کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

الگ ہے۔مثلاً نیا چاند دیکھنے کی دعا، نیا لباس پہننے کی دعا، نیا پھل کھانے کی دعا، شادی اور مقاربت کی دعا، آندھی اور طوفان کے وقت کی دعا، گرج اور چمک کے وقت کی دعا،طلب باراں کی دعا، کثرت باراں سے محفوظ رہنے کی دعا،خسوف اور کسوف(نماز)کی دعا، تعزیت کی دعا، دشمن سے مقابلہ کی دعا۔ کتب احادیث میں مسنون دعاؤں کی تعداد مذکورہ بالا دعاؤں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق صحیح احادیث سے ثابت شدہ دعاؤں کی تعداد سات سو کے لگ بھگ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اہل ایمان کو مختلف واقعات کے حوالے سے ستر سے زائد دعائیں سکھلائی ہیں۔ اس سے دعا کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ایک نظر اسلام کی بنیادی عبادات…نماز‘ روزہ‘زکوٰۃ اور حج پر ڈالی جائے تو صادق المصدوق رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک ’’دعا عبادت کا مغز ہے۔‘‘(ترمذی)کی اصل حقیقت بہت نمایاں ہو کر سامنے آتی ہے۔’’صلوٰۃ‘‘ جس کے لغوی معنی ’’دعا‘‘ ہے واقعتا اول سے آخر تک دعا ہی دعا ہے۔ آغاز وضو میں دعا، وضو کے بعد کی دعائیں، دوران اذان اور اذان کے بعد دعا، اذان اور اقامت کے درمیان دعاؤں کی ترغیب، دوران نماز دعائیں اور نماز کے بعد کی دعائیں۔گویا دعا ہی ساری نماز کی روح اور جان ہے۔ اسی طرح اسلام کی دوسری اہم عبادت روزہ کو لیجئے۔اس بابرکت مہینے میں رجوع الی اللہ توبہ و استغفار اور ادعیہ و اذکار کے ذریعہ جو شخص اپنے گناہ نہ بخشوا سکے اس کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا فرمائی۔(بحوالہ حاکم)[1] اس مہینے کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر جیسی عظیم خیروبرکت کی رات رکھ دی گئی ہے جس کی عبادت ہزار مہینے(73)سال کی عبادت سے افضل قرار دی گئی ہے۔اس رات کی ساری بھلائیاں اور خیر سمیٹنے کے لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو ایک مختصر اور جامع دعا ہی کی تعلیم دی ہے۔ گویا یہ سارے کا سارا مہینہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے توبہ و استغفار اور ادعیہ و اذکار کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔ حج کو اسلام میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ جو حضرات حج کی سعادت سے بہر ہ مند ہو چکے ہیں انہیں خوب اندازہ ہے کہ حج پر روانگی سے لے کر گھر واپسی تک، خواہ یہ عرصہ چند مہینوں کا ہو یا چند دنوں کا، حاجی مسلسل ادعیہ و اذکار میں مصروف رہتا ہے۔ گھر سے نکلتے وقت دعا، آغاز سفر اور دوران سفر دعائیں، احرام باندھنے کے بعد مسلسل تلبیہ، مکہ معظمہ میں داخلے کی دعا، بیت اللہ شریف دیکھنے کی دعا، دوران طواف دعائیں، مقام ابراہیم اور ملتزم پر دعائیں،
x
صفحہعنوان
5بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
33فَضْــــلُ الدُّعَاءِ دعا کی فضیلت
36أَہَمِیَّــــۃُ الدُّعَاءِ دعا کی اہمیت
37آدَابُ الدُّعَاءِ دعا کے آداب
42اَلْکَلِمَاتُ الَّتِیْ تُسْتَجَابُ بِہَا الدُّعَاءِ وہ کلمات جن کے ذریعے دعا قبول کی جاتی ہے
45اَ لْاَوْقَـــاتُ الَّتِیْ تُسْتَجَابُ فِیْہَا الدُّعَاءِ قبولیت دعا کے اوقات
49اَلَّــــذِیْنَ تُسْتَجَابُ دُعَـــاءُہُــــمْ وہ لوگ، جن کی دعا قبول کی جاتی ہے
52اَلَّــــذِیْنَ لاَ تُسْتَجَابُ دُعَـــاءُ ہُــــمْ وہ لوگ، جن کی دعا قبول نہیں کی جاتی
55مُبـَـــاحَاتُ الدُّعَاءِ دعا میں جائز امور
60مَکْرُوْہَاتُ الدُّعَاءِ وَ مَمْنُوْعَاتُہَا دعا میں مکروہ اور ممنوع امور
65اَوْجَہُ اِجَـــابَۃِ الدُّعَاءِ قبولیت دعا کی مختلف صورتیں
66الدُّعَاءِ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ دعا، قرآن مجید کی روشنی میں
69اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ الْقُـــرْآنِیَـــۃُ قرآنی دعائیں
78اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ النـَّــوْمِ وَالْإِسْتِیْقَـــاظِ سونے اور جاگنے کی دعائیں
81اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی الطَّـــہَارَۃِ طہارت سے متعلق دعائیں
83اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ لِلْمَسْجِدِ مسجد سے متعلق دعائیں
85اَ لْاَدْعِیَـــــۃُ فِی النِّـــدَائِ وَالصـَّـــلاَۃِ اذان اور نمازسے متعلق دعائیں
92أَ لْأَذْکَارُ الْمَسْنُـوْنَۃِ بَعْدِ الصَّلاَۃِ نماز کے بعد اذکار مسنونہ
96أَ لْأَدْعـِـــیَۃُ الْخَـــاصَّۃُ لِبَعْضِ الصَّـلاَۃِ بعض نمازوں کی مخصوص دعائیں
98أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الصِّیَامِ روزوں سے متعلق دعائیں
100أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّکَاۃِ زکاۃسے متعلق دعائیں
101أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی السَّفَرِ سفرسے متعلق دعائیں
106أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الزَّوَاجِ نکاح سے متعلق دعائیں
108أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الطَّــــعَامِ کھانے پینے سے متعلق دعائیں
111أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الصَّبَاحِ وَالْمَسَآءِ صبح و شام کی دعائیں
117أَ لْأَدْعِیَـــۃُ الْجَـــــامِعَـــۃِ جامع دعائیں
122أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْاِسْــتِـعـَـــاذَۃِ پناہ مانگنے کی دعائیں
127أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْہَـــمِّ وَالْحُــــزْنِ رنج اور شدت ِغم کے وقت کی دعائیں
132أَ لْأَدْعِیَـــۃُ فِی الْمَــرَضِ وَالْمَـــوْتِ مرض اور موت سے متعلق دعائیں
138أَلتَّـــوْبَـــۃُ وَالْإِسْـتِــغْــفَـــارُ توبہ اور استغفار
142ذِکْــــرُ اللّٰہِ عَـــزَّوَجَـــــلَّ اللہ تعالیٰ کا ذکر
148أَ لْأَدْعِـیَـــۃُ الْمُتَفَــرَّقَـــۃُ متفرق دعائیں
157ألْأَدْعِـیَۃُ وَالْاَوْرَادِ غَیْرِ الْمَاثُوْرَۃِ غیر مسنون دعائیں اور وظیفے
Flag Counter