Maktaba Wahhabi

دنیا کا خاتمہ

مؤلف: ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی

ناشر: الفرقان پبلیکیشنز خان گڑھ

مترجم: فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن الدراوی

272
اور جب کہ میں نے بنی اسرائیل کو تم سے باز رکھا جب تم ان کے پاس دلیلیں لے کر آئے تھے؛ پھر ان میں جو کافر تھے انہوں نے کہا کہ بجز کھلے جادو کے یہ اور کچھ بھی نہیں ۔ اور جب کہ میں نے حواریوں کو حکم دیاکہ : تم مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لا انہوں نے کہا ہم ایمان لائے اور آپ شاہد رہئے کہ ہم پورے فرماں بردار ہیں ۔‘‘ (المائدہ: ۱۱۰۔۱۱۱) حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت دیتے ہیں : ’’اور جب مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا اے میری قوم، بنی اسرائیل! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں مجھ سے پہلے کی کتاب تورات کی میں تصدیق کرنے والا ہوں اور اپنے بعد آنے والے ایک رسول کی میں تمہیں خوشخبری سنانے والا ہوں جن کا نام احمد ہے۔ پھر جب وہ ان کے پاس کھلی دلیلیں لائے تو کہنے لگے، یہ تو کھلا جادو ہے۔‘‘ (الصف :۶) عیسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کے آخری نبی ہیں ۔انہوں نے اپنی قوم کو اس خاتم النبیین کی خبر دی تھی جو تمام قوموں کی طرف آئیں گے اور انہوں نے اس نبی کانام بھی بتایا۔ان کی کچھ صفات بھی بیان کیں تاکہ وہ انہیں پہچان لیں اوران کی اتباع کریں اور گواہی دیں ۔ تاکہ ان لوگوں پر حجت قائم ہوجائے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر احسان تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’جو لوگ ایسے رسول نبی امی کا اتباع کرتے ہیں جن کو وہ لوگ اپنے پاس تورات وانجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں وہ ان کو نیک باتوں کا حکم فرماتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور پاکیزہ چیزوں کو حلال بناتے ہیں اور گندی چیزوں کو ان پر حرام فرماتے ہیں اور ان لوگوں پر جو بوجھ اور طوق تھے ان کو دور کرتے ہیں ۔ سو جو لوگ اس نبی پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کا اتباع کرتے ہیں جو ان کے ساتھ بھیجا گیا ہے، ایسے لوگ پوری فلاح پانے والے ہیں ۔‘‘ (الاعراف: ۱۵۷) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہمیں کچھ اپنے بارے میں بتائیں ؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میں اپنے باپ ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہوں ، عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت ہوں ،جب میرے ماں مجھ سے حمل سے ہوئیں تو انہوں نے دیکھا کہ ان سے ایک نور نکلا جس سے شام میں بصری کے محل روشن ہوگئے ۔‘‘ (مسند احمد)
x
صفحہعنوان
3اس کتاب میں کیا خاص ہے؟
5مقدمہ
7قیامت کی نشانیوں پر بحث کیوں کرتے ہیں ؟
11قیامت کو پیش آمدہ واقعات پر منطبق کرنے کے قواعد
16قیامت کی نشانیوں کو واقعات پر منطبق کرنے کے قواعد
23علامات ِقیامت کی اقسام
32قیامت کی چھوٹی علامات
35۱۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
36۲۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات
37۳۔ چاند کا ٹکڑے ہونا
39۴۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم (کے دور )کا گزرنا
40۵۔ بیت المقدس کی فتح
41۶۔ بکریوں کی عقاص نامی بیماری جیسی کثیر الوقوع موت
42۷۔ مختلف انواع کے فتنوں کی کثرت
44۸۔ فضائی چینلز کا ظہور
45۹۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صفین کے بارے میں خبر دینا
46۱۰۔ خوارج کا ظہور
50۱۱۔جھوٹی نبوت کے دعویداروں (دجالوں )کا ظہور
55۱۲۔ امن و امان اور فراختگی کا پھیل جانا
56۱۳۔حجاز سے آگ کا ظاہر ہونا
57۱۴۔ ترکوں سے جنگ
59۱۵۔ظالموں کا ظہور جولوگوں کو کوڑوں سے ماریں گے
60۱۶۔قتل و غارت کی کثرت
61۱۷۔ امانت کا ضائع ہوجانا اوردلوں سے اس کا اٹھ جانا
63۱۸۔ سابقہ امتوں کی اتباع
65۱۹۔ لونڈی کا اپنے آقا کو جنم دینا
65۲۰۔ لباس پہنے ہوئے مگر ننگی عورتیں
66۲۱۔ننگے پاؤں اور ننگے سر چلنے والوں کا بڑی عمارتوں کی تعمیرمیں فخر کرنا
68۲۲۔صرف خاص لوگوں کو سلام کرنا
69۲۳۔تجارت کا عام ہوجانا ۲۴۔عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ تجارت میں شریک ہونا ۲۵۔بعض تاجروں کا بازاروں پر راج ہونا
71۲۶۔جھوٹی گواہی
72۲۷۔سچی گواہی کا چھپانا
73۲۸۔جہالت کا پھیل جانا
75۲۹۔بخل اور خود غرضی کا عام ہوجانا ۳۰۔قطع رحمی ۳۱۔ہمسائے سے برا سلوک
76۳۲۔فحاشی کا ظہور
77۳۳۔امین کو خائن اور خائن کو امین بنانا
77۳۴۔شریف لوگوں کی ہلاکت اور گھٹیا لوگوں کاغلبہ
78۳۵۔مال کے حلال و حرام کی پرواہ نہ کرنا
80۳۶۔مال فے کو اپنی دولت سمجھنا
80۳۷۔امانت کو غنیمت سمجھنا
81۳۸۔زکوٰۃ کو تاوان سمجھنا
81۳۹۔غیر اللہ کے لیے علم حاصل کرنا
82۴۰۔بیوی کی اطاعت اور ماں کی نافرمانی
83۴۱۔دوست کی قربت اور والد سے دوری
84۴۲۔مساجد میں شور وشرابا
84۴۳۔قبائل پر فاسق لوگوں کی قیادت
85۴۴۔قوم کے سب سے گھٹیا انسان کا بڑا بن جانا
85۴۵۔ کسی شخص کے شر سے بچنے کے لیے اس کی عزت کرنا
86۴۶۔لونڈیوں کوحلال سمجھنا ۴۷۔ریشم کو حلال سمجھنا ۴۸۔شراب کو حلال سمجھنا ۴۹۔گانے بجانے کے آلات کو حلال سمجھنا
89۵۰۔لوگوں کاموت کی تمنا کرنا
90۵۱۔ایسا وقت آنا کہ انسان صبح کو مومن اور شام کو کافر ہو
91۵۲۔مساجد میں نقش و نگار اور ان کی بناوٹ پر فخرکرنا
93۵۳۔گھروں میں نقش و نگار اور زیب وزینت
94۵۴۔قرب قیامت میں آسمانی بجلی کی کثرت
95۵۵۔کتابت (کتابوں )کی کثرت اور انتشار
96۵۶۔زبان سے مال کمانا اور کلام پر فخر کرنا
98۵۷۔قرآن کے علاوہ باقی کتابوں کا عام ہوجانا
98۵۸۔ایسا زمانہ جب پڑھنے والے زیادہ ہوں گے علماء اور فقہاء کم ہوں گے
100۵۹۔چھوٹے لوگوں کے پاس علم تلاش کرنا
102۶۰۔اچانک موت
103۶۱۔بیوقوف لوگوں کی امارت(حکومت)
105۶۲۔زمانے کا قریب ہوجانا
106۶۳۔چھوٹے سر والوں ( بیوقوفوں ) کا کلام کرنا
107۶۴۔سب سے گھٹیا انسان کا سب سے خوش قسمت ہوجانا
108۶۵۔مسجدوں کو راہداری بنالینا
109۶۶۔مہر کابڑھ جانا اورپھر کم ہونا ۶۷۔گھوڑوں کی قیمت کا بڑھنا اور پھر کم ہوجانا
110۶۸۔بازاروں کا قریب قریب ہوجانا:
111۶۹۔باقی امتوں کا ایک دوسرے کو مسلمانوں کے خلاف بلانا
113۷۰۔لوگوں کا امامت کے لیے ایک دوسرے کو آگے کرنا:
114۷۱۔مومن کا سچے خواب دیکھنا
116۷۲۔جھوٹ کی کثرت
117۷۳۔لوگوں میں بیگانگی کا پھیل جانا
118۷۴۔زلزلوں کی کثرت
119۷۵۔عورتوں کی کثرت ۷۶۔مردوں کا کم ہوجانا
121۷۷۔فحاشی کا عام اور اعلانیہ ارتکاب
122۷۸۔قرآن پڑھنے پر اجرت لینا
123۷۹۔لوگوں میں موٹاپے کی کثرت
124۸۰۔لوگوں کا بلاطلب گواہی پر تیار رہنا ۸۱۔ان لوگوں کاظہور جو منتیں مانیں گے مگر انہیں پورانہیں کریں گے
125۸۲۔طاقتور کا کمزور کو کھا جانا
126۸۳۔کتاب اللہ کے مطابق فیصلے کو ترک کرنا
127۸۴۔اہل روم کی کثرت اور اہل عرب کی قلت
128وہ علامات جو ابھی تک وقوع پذیر نہیں ہوئیں
129۸۵۔مال کا بہہ پڑنا اور لوگوں میں اس کا وافر مقدار میں ہونا
131۸۶۔زمین کا اپنے خزانے اگل دینا
132۸۷۔شکلیں بگڑنے کے واقعات کا پیش آنا ۸۸۔زمین میں کے اندردھنسنا ۸۹۔آسمانوں سے پتھر برسنا
134۹۰۔تباہ کن بارشیں (جن سے کوئی بھی مٹی کا گھر نہیں بچ سکے گا)
135۹۱۔آسمانوں سے بارشیں ہوں گی مگر زمین کچھ بھی نہیں اگائے گی
136۹۲۔تمام عربوں کے لیے شامل فتنہ :
137۹۳۔درختوں کا گفتگو کرنا ۹۴۔پتھر کا مسلمانوں کی مدد کے لیے گفتگو کرنا ۹۵۔مسلمانوں کا یہودیوں کو قتل کرنا
139۹۶۔دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر ہونا
141۹۷۔ایسازمانہ آنا جب انسان کو گناہ یا عاجزی کے اظہار کے لیے اختیار دیا جائے گا
142۹۸۔جزیرۂ عرب میں سر سبزہ و شادابی اوردریاؤں کاپلٹ آنا
145۹۹۔احلاس (بھاگنے) کے فتنے کا ظہور ۱۰۰۔نعمتوں کے فتنے کا ظہور ۱۰۱۔مسلسل برقرار رہنے والا سیاہ ترین فتنہ
147۱۰۲۔ایسا زمانہ آئے گا جب ایک سجدہ دنیا و ما فیہا کے برابر ہوگا
148۱۰۳۔چاند کا پھول (کربڑاہو) جانا
150۱۰۴۔لوگوں کا ملک شام کی طرف ہجرت کرنا
152۱۰۵۔مسلمانوں اور عیسائیوں کے مابین انتہائی خونریز جنگ ۱۰۶۔قسطنطنیہ کی فتح
158۱۰۷۔یہ کہ میراث تقسیم نہیں کی جائے گی ۱۰۸۔لوگوں کو غنیمت پر کوئی خوشی نہیں ہوگی
158۱۰۹۔لوگ پھر سے پرانی سواریوں اور اسلحہ کی طرف پلٹ جائیں گے
159۱۱۰۔بیت المقدس کی ویرانی ۱۱۱۔مدینہ کی ویرانی اور اس کا اہل مدینہ اور زائرین سے خالی ہوجانا
161۱۱۲۔مدینہ کا برے لوگوں کو نکال دینا:
163۱۱۳۔پہاڑوں کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا
165۱۱۴۔قحطانی کا ظہور لوگ جس کی پیروی کریں گے
166۱۱۵۔جہجہاہ نامی آدمی کا ظہور
166۱۱۶۔درندوں اورجمادات کا گفتگو کرنا ۱۱۷۔لاٹھی (کوڑے) کا ایک کونا بات کرے گا ۱۱۸۔جوتے کا تسمہ بات کرے گا ۱۱۹۔انسان کی ران اس کے گھر والوں کی متعلق خبریں دے گی
169۱۲۰۔اسلام ختم ہونے تک قیامت قائم نہیں ہوگی ۱۲۱۔قرآن صحیفوں او ردلوں سے اٹھالیا جائے گا
171۱۲۲۔بیت اللہ پر حملہ آور لشکر
173۱۲۳۔بیت اللہ کا حج ترک کردینا
174۱۲۴۔بعض عرب قبیلوں کا بتوں کی پوجا پر لوٹ جانا
175۱۲۵۔قریشی قبیلے کا ختم ہوجانا
176۱۲۶۔ایک حبشی کے ہاتھوں خانہ کعبہ کی تباہی
179۱۲۷۔مومنین کی روحیں قبض کرنے کے لیے پاکیزہ ہوا کا چلنا
180۱۲۸۔مکہ مکرمہ میں بلند و بالا بلڈنگیں
181۱۲۹۔امت کے آخری لوگوں کا پہلوں پر لعنت کرنا
182۱۳۰۔سفر کے نئے سازو سامان (گاڑیاں وغیرہ)
183۱۳۱۔امام مہدی کا ظہور
209قیامت کی بڑی نشانیاں
212قیامت کی بڑی نشانیاں ۱۔مسیح دجال کا ظہور
264عیسیٰ علیہ السلام کانزول
302یاجوج ماجوج کا خروج
328۴-۵-۶- تین گرہن
336۷- دھواں
344۸۔ چوپایہ
352۹- سورج کا مغرب سے طلوع ہونا
358۱۰- وہ آگ جو لوگوں کو حشر کی طرف ہانکے گی
364خاتمہ
Flag Counter