اداریہحفاظت حدیث
ایک معجزہ الٰہیہخالد حسین گورایہ [1]لفظِ ’’حدیث‘‘ اور ’’سنت ‘‘ اصطلاحی اعتبار سے ایک دوسرے کے مترادف الفاظ ہیں ۔ اور یہ دنوں لفظ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اقدس سے نکلے ہیں ۔ جس کا مفہوم وہی ہے جو علمائے حدیث نے بیان فرمایا کہ : [ما أضيف إلى النبي صلى اللّٰه عليه وسلم من قول، أو فعل أو تقرير، أو وصف خلقي أو خُلُقي]’’ہر اس قول ، فعل ، تقریر اور صفت کو حدیث کہا جاتا ہے جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی جاتی ہو ۔ ‘‘لفظ حدیث کا استعمال زبانِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے: سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :[لعل أحدكم يأتيه حديث من حديثي وهو متكئ على أريكته فيقول: دعونا من هذا ، ما وجدنا في كتاب اللّٰه اتبعناه ][2]’’عنقریب وہ وقت آئے گا کہ جب کسی شخص کے پاس میری حدیث میں سے کوئی حدیث بیان