Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

115
چیز موجود ہو ، مثال کے طور پر مرد اپنے لیے گلے کا کڑا بنا لے، یا سونے کی انگوٹھی پہنے، اسی طرح قرآن مجید کی آرائش کےلیے سونے کا استعمال کرے، قلمدان، دوات، چراغ وغیرہ بنائے تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی، کیونکہ ایسی چیزیں بنا کر استعمال کرنے سے سونے کی اصلیت باقی رہے گی‘‘[1] اورامام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’حرام زیورات میں بالاجماع زکوٰۃ واجب ہوگی‘‘[2] اسی طرح شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ’’شرح الکافی‘‘ میں کہتے ہیں:’’اسی طرح کوئی عورت سانپ کی شکل کے کڑے بنوائے تو یہ حرام ہے؛ کیونکہ [جانوروں کی شکل پر مشتمل ]ایسے زیورات پہننا حرام ہے، یا اسی طرح شیر کی شکل کا ہار پہنے تو یہ بھی حرام ہے، اور اس کی زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی، اسی طرح مرد سونے کی انگوٹھی بنوا کر پہنے تو نصاب پورا ہونے کی صورت میں اس میں بھی زکوٰۃ ہوگی‘‘ ۔ اسی طرح ’’الموسوعة الفقهية ‘‘ میں ہے کہ:’’تمام فقہائے کرام حرام طریقے سے زیر استعمال زیور پر زکوٰۃ واجب ہونے کے قائل ہیں ، مثال کے طور پر مرد سونے کا زیور استعمال کرے‘‘ [3] 3 ’’ زیور استعمال کےلیےتیار کیا گیا ہو‘‘ چنانچہ ایسے زیور کے بارے میں ہی اختلاف ہے جو کہ انسان استعمال اور زینت کےلیےتیار کرواتا ہے۔اور ایسا زیور جو استعمال اور زینت کےلیےتیار نہ کروایا جائے بلکہ تجارت، یا کرایہ پر دینے کےلیے یا پھر اپنی رقم محفوظ کرنے کےلیے تیار کیا جائے تو اس میں سب کے نزدیک زکوٰۃ ہوگی سب کا یہی ایک موقف ہے۔ امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’ایسا زیور جو کرایہ پر دینے کےلیےیا ضرورت کے وقت بیچ کر استعمال کرنے کےلیے تیار کیا جائے تو اس میں زکوٰۃ ہوگی، کیونکہ صرف اسی وقت زیور کی زکوٰۃ ساقط ہوتی ہے جب زیور کو استعمال کےلیے تیار کیا جائے، اور ذاتی استعمال کی صورت میں زیور سے منافع
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter