Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

121
کے کڑے پہنائے؟ ‘‘راوی کا کہنا ہے کہ: اس عورت سے ان کڑوں کو اتار کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا، اور کہنے لگی: ’’یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے ‘‘[1] صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے زیورات پر زکوٰۃ کی فرضیت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، چنانچہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک عورت سے زیورات سے متعلق سوال کیا : ’’کیا زیورات میں زکوٰۃ ہے؟‘‘ تو آپ نے کہا:’’زیورات میں اگر دو سو درہم [چاندی کے نصاب] کے برابر ہوں تو اس کی زکوٰۃ دو‘‘،تو خاتون نے پوچھا: ’’میں کچھ یتیموں کو پال رہی ہوں تو کیا میں انہیں زکوٰۃ دے سکتی ہوں؟‘‘تو عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: ’’جی !دے سکتی ہو ‘‘[2] چہارم: جمہور مالکی، شافعی اور حنبلی فقہائے کرام ’’سونے یا چاندی کے ذاتی استعمال کےلیے تیار شدہ جائز زیو‘‘کے بارے میں زکوٰۃ واجب ہونے کے قائل نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ:سونے چاندی پر زکوٰۃ واجب ہونےکے عام دلائل زیورات پر صادق نہیں آتے،کیونکہ احادیث میںمذکور لفظ ’’رقہ‘‘[چاندی] یا ’’اواقی‘‘ [چاندی کی مخصوص مقدار] زیورات پر نہیں بولے جاتے، بلکہ سونے [چاندی]کے سکوں پر بولے جاتے ہیں۔ چنانچہ ابو عبید رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’ہمارے علم کے مطابق یہ دونوں الفاظ عرب کے کلام میں لوگوںمیں مروّجہ سکوں پر ہی بولے جاتے ہیں ، اور لفظ’’اواقی‘‘ درہموں پر بولا جاتا ہے، چنانچہ
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter