Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

123
اور اسی طرح بدر الدین موصلی کہتے ہیں:’’ اس مسئلے سے متعلق کوئی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے‘‘[1] اور اسی طرح امام ابن جوزی رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’یہ تمام احادیث ضعیف ہیں‘‘[2] جبکہ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’اس مسئلے سے متعلق دو طرفہ احادیث موجود ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتیں‘‘[3] امام شوکانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’چنانچہ اس مسئلے سے متعلق کوئی حدیث بھی قابل حجت نہیں رہتی۔ اور صحابہ کرام اور ان کے اہل خانہ کے پاس زیورات موجود تھے، لیکن ایسی کوئی حدیث ثابت نہیں ہے کہ جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زکوٰۃ دینے کا حکم دیا ہو‘[4] سابق مفتی ٔ اعظم سعودیہ شیخ محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمہ اللہ کہتے ہیں:’’جن لوگوں نے سونے یا چاندی کے ذاتی استعمال کےلیےتیار شدہ جائز زیور پر زکوٰۃ واجب قرار دی ہے ان کے مرفوع احادیث پر مشتمل کچھ صریح دلائل ہیں، جن میں سونے کے دو موٹے کڑوں والی حدیث، عائشہ رضی اللہ عنہا کی چاندی سے بنی انگوٹھیوں والی حدیث ، اور ام سلمہ کی سونے کے زیور والی حدیث شامل ہے۔ ان تمام احادیث کے بارے میں امام شافعی، احمد بن حنبل، ابو عبید، نسائی ، ترمذی، دارقطنی، بیہقی، اور ابن حزم رحمہم اللہ کی گفتگو پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان احادیث کے صحیح ثابت نہ ہونے کی وجہ سے ان میں قوت نہیں ہے، اور یہ بھی یقینی امر ہے کہ ان اہل علم کی رائے کو ان متاخرین کی رائے پر فوقیت دی جائے گی جنہوں نے ان احادیث کو قوی سمجھنے کی کوشش کی ہے‘[5]
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter