Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

173
میں یہی سنا کہ [قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰى 14۝ۙ] (الاعلیٰ : 14) یعنی: فلاح پا گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی ۔ اسی پر ہی جمعہ پڑھاتے رہے۔ جب حافظ صاحب رحمہ اللہ کی طبیعت خراب رہتی تھی تو مولانا ابوالبرکات سے کہہ دیتے : ’’مولوی احمد! آج جمعہ پڑھا۔‘‘ مولانا ابوالبرکات جمعہ پڑھادیتے تھے۔ ورنہ جب حافظ صاحب رحمہ اللہ جمعہ پڑھاتے تھےتو منبر کے قریب بیٹھ کر حافظ صاحب رحمہ اللہ کا جمعہ سنتے۔ ہم نے حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ سے بخاری پڑھی۔حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ وقت کی پابندی کا بہت اہتمام کرتے تھے ، ایک دفعہ شدید بارش ہورہی تھی ہم نے کہا کہ آج حافظ صاحب رحمہ اللہ پڑھانے نہیں آئیں گے، سردیوں کے دن ہیں اور اتنی شدید بارش ہورہی ہے ، اتنی بارش میں کیسے آئیں گے لہٰذاڈیڑھ گھنٹہ آرام سے بیٹھیں گے۔اورباقی بعد میں ابو البرکات اور ایک حنفی استاذ کے سبق ہوتے تھے کہ ان کا پیریڈ ہوگا۔ لیکن ہم نے دیکھا کہ مسجد کا خادم بھاگا بھاگا آیا کہ تم یہاں بیٹھے ہو ،حافظ صاحب رحمہ اللہ آگئے ہیں، وہ نفل پڑھ رہے ہیں۔ حافظ صاحب رحمہ اللہ جب آتے ہم ان کی جوتیاں پکڑتے اور عصاپکڑتے وہ نفل پڑھ کر آتے اور اپنی مسندپر آکر بیٹھتے اور خطبہ مسنونہ کے بعد سبق شروع کرتے۔ یہ ان کا خصوصی اہتمام تھا کہ اتنی شدید بارش میں بھی بروقت آگئے تھے۔ اور ہم تو ان سے بڑے مانوس تھے، ان سے سوال و جواب کرتے تھے، بلکہ ان کے گھر بھی چلےجاتے تھے۔مسلم مسجد میں وہ ظہر عصر پڑھتے تھے۔ ہم عصر میں پھر ملاقات کرنے چلے جاتے تھے۔ اساتذہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنے لگے کہ ہم نے کچھ نہیں پڑھا بس اساتذہ کی خدمت کی ہے ان کی دعائیں لی ہیں۔اور بس حافظ صاحب رحمہ اللہ کی بہت ساری باتیں ہماری سمجھ سے اوپر ہوتی تھیں،سمجھ نہیں آتی تھیں۔لیکن عقیدت میں سنتے تھے۔ بلکہ ایک دفعہ ابوالبرکات رحمہ اللہ نے فرمایا کہ’’ آپ بخاری شریف کا درس دیتے ہیں بہت مشکل باتیں کرتے ہیں لوگوں کو سمجھ میں نہیں آتی آپ آسان آسان باتیں کیا کریں !! ‘‘حافظ صاحب رحمہ اللہ فرمانے لگے کہ احمد! ہر بات ہر آدمی کے سمجھنے کی نہیں ہوتی جن کو سمجھ ہوتی ہے
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter