Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 14-15

مؤلف: مدیر : خالد حسین گورایہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

جس سے یہ اعتراض باطل ہوجاتا ہے کہ ابھی اس کی تخلیق عبث ہے۔ بہرحال یہ تمام احادیث اس مفہوم کوبالکل وضاحت کے ساتھ بیان کرتی ہیں ، کہ جنت و جہنم کا ابھی وجود ہے اور اس میں کسی قسم کی تمثیلی کیفیت نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ لہذا جنت پیدا ہوچکی ہے اور اس کا ابھی وجود ہے۔ البتہ سلف صالحین کا یہ بھی مؤقف ہے کہ اس کی تخلیق میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا بلکہ جنتیوں کے جنت میں داخل ہوجانے کے بعد بھی اس کی نعمتوں میں اللہ تعالیٰ اضافے فرماتا رہے گا، جیسا کہ سبحان اللہ کہنے سے اللہ تعالیٰ ایک درخت جنت میں لگادیتاہے۔ سلف صالحین کے اقوال: جنت وہ جہنم کی تخلیق اور موجود ہونے کے حوالے سے ذیل میں ہم سلف میں چند ایک کے اقوال بھی پیش کردیتے ہیں ، تاکہ سلف صالحین اور فِرق باطلہ کے مابین فرق مزید واضح ہوجائے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے جنت کی تخلیق کے حوالے سے باب قائم کیا ۔’’باب ما جاء في صفۃ الجنۃ وأنھا مخلوقۃ‘‘ اور اس کے تحت متعدد آیات اور 17 کے قریب احادیث لائے، جن سے اس مسئلہ کو ثابت کیا۔ اور جہنم کے بارے میں بھی علیحدہ سےباب قائم کیا: ’’باب صفۃ النار، وأنھا مخلوقۃ‘‘اور اس باب کے تحت متعدد آیات اور دس کے قریب احادیث پیش کیں۔ اس حوالے سے علامہ ھبۃ اللہ اللالکائی رحمہ اللہ اصول الاعتقاد میں جنت و جہنم کی تخلیق سے متعلق احادیث پیش کرتے ہوئے جو عنوان سجاتے ہیں وہ یہ ہے : ’’سياق ما روي عن النبي صلی اللہ عليہ وسلم في أن الجنۃ والنار مخلوقتان‘‘ ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی احادیث کا بیان اس بارے میں کہ جنت و جہنم مخلوق ہیں۔ ‘‘ امام طحاوی رحمہ اللہ عقیدہ طحاویہ میں فرماتےہیں :’’والجنۃ والنار مخلوقتان‘‘ ’’جنت و جہنم مخلوق ہیں۔‘‘ اس کی شرح میں علامہ ابن ابی العز الحنفی رحمہ اللہ نے اس مؤقف کے بارے میں کہا ہے کہ اس پر سلف کا اتفاق ہے۔ علامہ اسفرائینی رحمہ اللہ التبصیر فی الدین میں اس باطل فکر کے لوگوں کا رد کرتے ہوئے فرماتےہیں:
x
صفحہعنوان
2حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات
9کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟
29مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ
39انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟
49اپنے بیماروں کا علاج کتاب و سنت سے کیسے کریں؟
91مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل
99ٹریفک قوانین کی پاسداری شرعی اصولوں کی روشنی میں 
113احکام ومسائل
128حزبيت ایک ناسور
151باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات
169فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو
Flag Counter