Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 1

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے لاہور

سال شائع: دسمبر 1970

بغیر چارہ گری کے چین و سکون حاصل ہو سکتا تھا۔ خلفائے کرام کی زندگی کا ایک ایک ورق ایک ایک عنوان اتنا روشن و درخشاں ہے کہ اس میں غرباء و ضعفاء و فقراء کے ساتھ دل سوزی و دردمندی کے تمام حالات آئینہ کی طرح نظر آسکتے ہیں۔ خلفائے اسلام کی مدت سے وفاداری رعایا پروری، غرباء نوازی اور آج کے سلاطین وقت کی بے فکریوں اور عشرت پرستیوں کو آمنے سامنے رکھیے تو واضح ہو گا کہ ایک طرف صرف وفا ہی وفا ہے تو دوسری طرف عشرت گاہ، سلاطین میں صرف جفا کاریاں ہیں۔ پھر بھی یزبان قال برکات خلافت کا انکار کیا جا رہا ہے۔ جحدوا بھا واستیقنتھا انفسھم ظلما وعلوا۔ صدق من قال اک جفا تیری کہ کچھ بھی نہیں پر سب کچھ ہے اک وفا میری کہ سب کچھ ہے مگر کچھ بھی نہیں ایک ضروری انتباہ: اگرچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وظیفہ و عطیات کو عام فرما دیا تھا لیکن وہ اس کوشش میں بھی رہتے کہ وظیفہ پر بھروسہ کر کے لوگوں میں کاہلی اور مفت خوری نہ پیدا ہونے پائے۔ اِس لئے عموماً وظائف کی تقسیم میں خدمت و کارکردگی اور اسی طرح ضعیفی و مسکینی وغیرہ امور کا لحاظ مقدم رکھتے تھے۔ وظائف ان کے مقرر تھے جن سے اسلامی مجاہدات میں کام لیا جاتا تھا، یا ان سے کبھی نہ کبھی فوجی خدمت ملنے کی توقع ہو سکتی تھی۔ یا جنہوں نے پہلے کوئی نمایاں خدمت کی تھی یا ان کے آباؤ اجداد نے کسی معرکہ میں نمایاں حصہ لیا تھا۔ چنانچہ اس قسم کی مثالیں آپ عمال کی قدردانی کے باب میں دیکھیں گے۔ اِسی طرح ان معذوروں اور ضعفاء کے بھی وظائف مقرر تھے جو کسب معاش سے معذور تھے۔ بہرحال جنگی مہمات میں حصہ لینے والوں اور فنی ماہروں اور سابقہ استحقاق رکھنے والوں کا جس طرح وظیفہ مقرر تھا۔ اسی طرح بیماروں، ضعیفوں، مسکینوں کا بھی وظیفہ مقرر تھا تاکہ فی الجملہ وجہ معاش کا نظم قائم رہے لیکن ان تمام قسم کے لوگوں سے تاکید فرمایا کرتے تھے کہ تم اپنے وظائف و عطیات پر بھروسہ نہ کرو، کھیتی باڑی وغیرہ کا انتظام بھی گھر پر رکھو۔ ادب المفرد الاستیعاب۔
x
صفحہعنوان
3مسلک اہل حدیث کا ماضی اور حال
10اغنیاء پر مساکین و غربا کی ذمے داری
15طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
20صدقۃ الفطر اور عید الفطر کے احکام و مسائل
25غلط کار لوگوں سے ہوشیار ہو جاؤ ورنہ پچھتاؤ گے
33مشرقِ وسطیٰ کا المیہ
42جائزے
49سیاسیات کے سلسلے کے چند عام مسائل
59فحاشی و عریانی کے خلاف جہاد
63تعلیمی ادارے جماعت اہلحدیث میمن سنگھ (مشرقی پاکستان) کا تعلیمی منصوبہ
Flag Counter