Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 13

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: فروری 1972

سنگسار كرنے كی دھمکیاں : وہ بولے، اے نوح! اگر تم باز نہ آؤ گے، تو سنگسار کر دیئے جاؤ گے۔ قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِيْنَ غور فرمائیے! جو خود مجرم ہیں اور کسی بڑی سے بڑی سزا کے لائق ہیں ، وہ معصوم اور پاک لوگوں کو سنگسار کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ اذیتیں دیں : معاملہ صرف دھمکیوں تک محدود نہ رہا بلکہ ان ظالموں نے سچ مچ ان کو سخت اذیتیں بھی دیں ۔ وَلَنَصْبِرَنَّ عَلٰي مَآ اٰذَيْتُمُوْنَا اور ہم صبر کریں گے ایذاء پر جو تم ہم کو دیتے ہو۔ ايك اور گستاخی: حضرت نوح علیہ السلام ان کو حق کی تبلیغ کرتے ہیں ، لیکن اشقیاء اُٹھتے ہیں اور آپ کا ہاتھ منہ پر رکھ دیتے ہیں تاکہ آواز نکلے ہی نہیں ۔ فَرَدُّوْآ اَيْدِيَھُمْ فِيْٓ اَفْوَاھِھِمْ انہوں نے ان کے ہاتھ (پکڑ کر) ان کے منہ پر لوٹا دیئے۔ ارتداد یا جلا طنی: ان ظالموں نے انبیاء کرام علیہم السلام سے کہا کہ: ’’میاں جی! زیادہ بزرگی نہ جتاؤ۔ بس دو باتوں میں سے ایک پسند کر لو۔ ہمارے ساتھ گھل مل جاؤ ورنہ جلا وطنی کے لئے تیار ہو جاؤ۔‘‘ وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لِرُسُلِھِمْ لَنُخْرِجَنَّکُمْ مِّنْ اَرْضِنَا اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا اور منکروں نے اپنے پیغمبروں سے کہا کہ ہم تم کو اپنے ملک سے ضرور نکال باہر کریں گے یا تم پھر ہمارے مذہب میں آجاؤ گے۔
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر حضرت شاہ نعمت اللہ صاحب رحمہ اللہ سے منسوب پیش گوئیوں کی حقیقت
8ذی الحجہ
9قربانی کے احکام و مسائل
23قربانی اور منکرینِ حدیث
27تعمیرِ انسانیت
31قومِ نوح علیہ السلام
40چند عام کاروباری بیماریاں
43’’محدث‘‘ معاصرین کی نظر میں
Flag Counter