اس کے بعد طوفانِ نوح کے وہ مراحل پیش آئے، جو کافی معروف و مشہور ہیں ۔ بہرحال اس مختصر سے خاکے میں بہت سی باتیں ایسی ہیں جو اس وقت ہمارے اندر بھی ابھر رہی ہیں ۔ اگر آپ لوگ ہوش میں نہ آئے اور ان کو کنٹرول نہ کیا تو پھر کون ہے جو اس قوم کو ان نتائجِ بد سے بچا سکے گا جو کارستانیوں کا قدرتی نتیجہ ہیں ۔ مدینۂ منورہعبد الرحمٰن عاجزؔآنکھوں میں لیے حسرتِ دیدارِ مدینہ مر جائے نہ یونہی کہیں بیمارِ مدینہنکلے گی یونہی حسرتِ دیدارِ مدینہ آنکھیں ہوں مری روزنِ دیوارِ مدینہسرشار چلے جاتے ہیں سرشارِ مدینہ آنکھوں میں لیے حسرتِ دیدارِ مدینہطیبہ سے اُٹھیں جھوم مخمور گھٹائیں اور جام بکف ہو گئے مے خوارِ مدینہبھر آتا ہے دل، درد سا اُٹھتا ہے جگر میں سنتا ہوں میں جس وقت بھی اذکارِ مدینہسینے سے لگا لوں اسے آنکھوں میں چھپا لوں جس کے لبِ خنداں پہ ہو گفتارِ مدینہپھر وجد میں آجؤں میں ، جھوم اُٹھے مرا دل لا بادِ صبا لا کبھی اخبارِ مدینہدیتے ہیں دوائیں مجھے بیمار سمجھ کر یہ کس کو خبر مجھ کو ہے آزارِ مدینہبسمل کی طرح پھر ہے تڑپنے کی تمنّا پھر خواب میں آجائے وہ دلدارِ مدینہہے قربتِ محبوب پسِ مرگ بھی حاصل اللہ رے خوش بختیٔ انصارِ مدینہہم بھی ہوں کبھی تیری طرح باد یہ پیما اے راہرو، اے راکبِ رہوارِ مدینہاس عاجزِ بے کس کو بھی ساتھ اپنے تو لے چلمحسن مرے، اے قافلۂ سالارِ مدینہ