Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 25

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: ملجس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 1973

والحاكم والسلطان ان يعامل كل منھم قومه ورعاياه كذا یعنی ایسا علم کہ جس کی بدولت اپنے باہمی مصالح اور بقاء کے سلسلہ میں ایک دوسرے سے تعاون کیا جا سکے کہ قوم اپنے نبی، حاکم اور بادشاہ سے کس طرح معاملہ کرے اور ان میں سے ہر ایک کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی قوم او رعایا کے ساتھ یوں (اس علم کی روشنی میں) سلوک کرے۔ (دستور العلماء لعبد النبی الاحمد نگری) ان احادیث کی تائید آیات الٰہی سے بھی ہوتی ہے۔ قرآن مجید میں حضرت ہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد اس طرح منقول ہے: اُبَلِّغُکُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَاَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِيْنٌ (الاعراف) کہ میں تم تک اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور میں تمہارا دیانتدار خیر خواہ ہوں۔ حضرت صالح علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا: لَقَدْ اَبْلَغْتُکُمْ رِسَالَةَ رَبِّیْ وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النَّاصِحِيْنَ کہ میں نے تم تک اپنے رب کا پیغام پہنچا دیا اور جو خیر خواہی کرنی تھی کر دی، مگر (افسوس) سچے خیر خواہوں سے تمہیں کوئی انس نہیں۔ سورۂ اعراف ہی میں حضرت نوح علیہ السلام کا ارشاد بھی موجود ہے: اُبَلِّغُکُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَاَنْصَحُ لَکُمْ کہ میں تم تک اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہارے معاملہ میں خیر خواہی کر رہا ہوں۔ یہ جذبۂ خیر خواہی اندھے کی لٹھ کا نام نہیں بلکہ یہ ایک حکمت عملی ہے جس کے ذریعے ’’جذبۂ خیر خواہی‘‘ کا اتمام ہوتا ہے اور اس کا فیضان عام اور بے لاگ ہو جاتا ہے۔ حکمت کے بارے میں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد ہے: ورجل اٰتاہ اللہ الحكمة فھو يقضي بھا ويعلمھا (بخاری عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ ) کہ (قابل رشک دوسرا) وہ آدمی ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے ’’فراستِ مومنانہ‘‘ اور ’’عدلِ حکیمانہ‘‘ کی دولت بخشی، پھر وہ اس کے مطابق نظام چلاتا اور تعلیم دیتا ہے۔
x
صفحہعنوان
3فکر و نظر عالمِ اسلام کے ملکی دساتیر کا بنیادی نقص
15التفسیر والتعبیر
24کیا عامل بالحدیث (اہل حدیث) ہونا ممکن ہے؟
37اسلامی نظامِ حیات اور جدید رُجحانات
41مسئلۂ کشمیر عالمِ اسلام کے لئے ایک چیلنج ہے
45احادیث
46تعارف و تبصرۂ کتب
Flag Counter