Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 235

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2000ء

دین کی خدمت کرتے رہے۔ ٭ دین سے وابستگی کی وجہ سے وہ مادیت کے غلبے سے محفوظ اور روحانیت اور زہد و تقویٰ کی صفات سے آراستہ ہوتے۔ ٭ ان کی بیشتر توجہ دنیا کی آسائشیں اور سہولتیں حاصل کرنے کی بجائے، دینی علوم میں رسوخ، کمال اور مہارت حاصل کرنے پر مبذول رہتی۔ ٭ خاندان کی بدولت دینی قیادت اور علمی رہنمائی کا تسلسل قائم رہتا اور مسندیں خالی نہ ہوتیں ۔ ٭ اَخلاف کو اَسلاف کی جانشینی کے ساتھ ایک وسیع حلقہ ٔ اِرادت بھی میسر آجاتا جس کی وجہ سے ایک نئے مسند نشین کو بھی زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا اور دینی رہنمائی کے طالب، عوام بھی دینی قیادت سے محروم نہ ہوتے۔ اس قسم کے دیگر اور بھی فوائد تھے۔ خاندانوں کی بجائے، اب اَفراد نے وہ جگہ لے لی ہے، اس کانتیجہ یہ ہے کہ ایک فر دکے اُٹھ جانے سے اس کی علمی مسند اُجڑ جاتی ہے او ردینی قیادت اور علمی رہنمائی کا فقدان ہوجاتا ہے، ا س کا علمی سرمایہ دیمک کی نذر ہوجاتا ہے یا فروخت۔ روپڑی خاندان کے اکابر کا مختصر تذکرہ بہرحال یہ تو ایک ضمنی بات، سخن گسترانہ طور پر آگئی۔ گفتگو ہو رہی تھی ان علمی و دینی خاندانوں کی جنہوں نے ایک عرصے دین اور علم کی خوب خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور ان سب کو بہترین جزا سے نوازے۔ ان میں ایک ممتاز خاندان، روپڑی خاندان ہے۔ جس کے گل سرسبد حافظ عبداللہ محدث روپڑی تھے، رحمہ اللہ تعالیٰ! حافظ عبداللہ محدث روپڑی اس خاندان میں علم وفضل کے اعتبار سے سب سے برگزیدہ شخصیت حضرت محدث روپڑی کی تھی، جو ایک محدث بھی تھے اور عظیم مجتہد اور مفتی بھی، ایک محقق بھی تھے اور مصنف بھی ، صاحب حال بھی تھے اور صاحب ِقال بھی۔ ان کے فتاویٰ، ان کی فقاہت اور مجتہدانہ صلاحیتوں کے غماز او ر ان کی تصانیف ان کی محققانہ ژرف نگاہی کی مظہر ہیں ۔ تقسیم ملک سے قبل روپڑ شہر (مشرقی پنجاب) سے ان کی زیر ادارت ایک ہفتہ وار پرچہ ’’تنظیم اہلحدیث‘‘ نکلتا رہا، جو پاکستان بننے کے بعد اب تک لاہور سے شائع رہا ہے۔ حضرت
x
صفحہعنوان
2ویلنٹائن ڈ ے (یومِ محبت ) منانا ضروری ہے؟
11شریر جادوگروں کاقلع قمع کرنے والی تلوار
23روپڑی خاندان اور اسکی علمی و دینی خدمات کا مختصر تذکرہ
30میرے عظیم مُحسن
54ممتاز عالم دین حافظ عبدالقادر روپڑی رحمۃ اللہ علیہ
62قادرِ مطلق کی قدرت کا ایک نمونہ… عبد القادر رحمۃ اللہ علیہ
67مولانا عبدالقادر روپڑی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر سعودی شخصیا ت کے مراسلے
74روزنامہ اِنصاف کا مدیر اعلیٰ سے ملکی حالات پرانٹرویو
Flag Counter