Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 239

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2000ء

قریب جاتاہے تو اسے یوں لگتاہے جیسے یہ عورت کنواری نہیں ہے اور وہ شکوک وشبہات میں مبتلا ہوجاتاہے لیکن جب اسکا علاج ہوتا ہے تو اس کا پردہ بکارت اسی طرح ٹوٹ آتا ہے جس طرح جادو سے پہلے ہوتاہے۔ بندش جماع کے جادو کاعلاج:۔ اس کے علاج کے کئی طریقے ہیں : پہلا طریقہ: جادو کی پہلی قسم میں قرآنی آیات پر مشتمل جو دم ذکر کیا گیا ہے،اسے مریض پر پڑھیں ،اگراس کی زبان سے جن بولنے لگ جائےتو اس سے جائے جادو پوچھ لیں ،پھر وہاں سے جادو نکال کر اسے ختم کردیں اور جن کو اس سے نکل جانے کا حکم دیں ،اگرنکل جائے تو اس طرح اس پر کیا گیا جادو ٹوٹ جائے گا اور اگر دم کرنے کے باوجود جن اس کی زبان سے نہیں بولتا تو اس کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کوئی طریقہ استعمال کریں ۔ دوسراطریقہ: درج ذیل آیات پانی پرپڑھیں ،جس کو مریض چند ایام پیتا رہے اور اس سے غسل کرتارہے ان شاء اللہ جادو ٹوٹ جائے گا: سورہ یونس کی آیت 18،82،اورسورۃ الاعراف کی آیات 117 تا 122 اور سورہ طہٰ کی آیت 69۔ تیسرا طریقہ: بیری کے سات پتے لے لیں ،انہیں دو پتھروں کے درمیان باریک پیس کرپانی سےبھرے برتن میں ڈال دیں ۔پھر اپنا منہ اس کے قریب کرلیں اور ان پتوں کواوپر نیچے کرتے ہوئے ان پر آیت الکرسی اور معوذات کی تلاوت کریں ۔اس پانی کومریض چند ایام تک پیتا اور اس سے غسل کرتا رہے۔بشرط یہ کہ اس میں دوسرے پانی کا اضافہ نہ کرے اور آگ پر گرم نہ کرے،اور اگراسے گرم کرنے کی ضرورت ہوتو سورج کی گرمی میں کرے،اوراسے ناپاک جگہ پر نہ انڈیلے،اس طرح اس پر کیاگیا جادو ختم ہوجائے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔۔۔اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جادو پہلی مرتبہ نہانے سے ہی ٹوٹ جائے۔ چوتھا طریقہ: مریض کے کان میں دم کریں اور پھر سورۃ الفرقان کی آیت نمبر23 بھی اس کے کان میں کم از کم سو مرتبہ یااس وقت تک پڑھتے رہیں جب تک اس کے ہاتھ پاؤں سن نہیں ہوجاتے،اور ایسا چند ایام تک روزانہ کرتے رہیں ۔ان شاءاللہ جادو ٹوٹ جائے گا۔
x
صفحہعنوان
2بیجنگ پلس +فائیو5 کانفرنس
13فرقہ طلوع اسلام کی ضد
17حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام آزر تھا یا تارح ؟
21شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار
32بری موت کے اسباب اور اس سے بچاؤ
47سیکولرازم کا سرطان
68مولانا عبد الرحمٰن محدث مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ
79محدث میں اپنے شائع شدہ مضمون پر وضاحت
Flag Counter