Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 246

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2001ء

ہمیشہ رہنا ہے اور آخرت کے لئے اس طرح محنت کرو گویا تم نے کل مرجانا ہے۔ پوری لگن اور شوق سے آخرت کو اپنا مقصودبنا لو۔ نافرمانی کے کاموں اور انعاماتِ خداوندی کی ناشکری سے بچو۔ جب بھی کوئی قوم کفرانِ نعمت کی مرتکب ہوئی اور پھر اس نے توبہ بھی نہ کی تو اللہ نے اس سے عزت چھین لی اور د شمن کواس پرمسلط کردیا۔ جو آج ڈر گیا، کل کو محفوظ ہوگیا۔بھلا جس نے قلیل کو کثیر اور فانی کو ابدی کے بدلے فروخت کردیا، اس کا سودا خسارے کاسودا کیسے ہوسکتاہے؟۔ اور یاد رکھو! ایک دن تمہیں پوشیدہ اور ظاہری امور کی خبر رکھنے والے ربّ کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔ پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو!! اے مسلمانو! ایک عقلمند انسان اپنی فطرت سے اس مرجع الخلائق مقتدر ہستی کو پہچان سکتاہے جو اس کے تمام معاملات کو منظم کرتی ہے، اس کے توازن کو برقرار رکھتی ہے، اسے گمراہی کے بھنورسے نکالتی ہے، اس کے حقوق کی حفاظت کرتی ہے،اس کے دین، جان ومال اور عزت و آبرو کے تمام گوشوں کو ایک منظم اور مرتب اَنداز میں امن مہیاکرتی ہے۔ یہ تمام حقوق اور عالمگیر اَمن کا مرجع اللہ تعالیٰ کی کا دین ہے جس پر اس نے تمام انسانوں کی تخلیق فرمائی اوران حقوق کا اِطلاق زندگی کے ہر شعبہ پر ہوگا۔ خواہ اس کا تعلق انسانی زندگی سے ہو، عدل وانصاف سے ہویا آزادی سے۔ ہر انسان کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی جان، مال، عزت و آبرو اور اپنے عقائد کی حفاظت کرے کیونکہ تمام انسان اپنی ماں کے شکم سے آزاد پیدا ہوئے ہیں اور یہ تمام حقوق انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہیں ۔ یہ انسانی حقوق نہ تو درآمد (Import) کئے جاسکتے ہیں اورنہ ہی اپنی عقل سے فرض کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ خود بخود اُبھرتے اور جنم لیتے ہیں ۔ وہ انسانی معاشرہ سے پھوٹتے ہیں اوران کی بنیاد وہ دین ہے جسے اللہ نے انسانیت کے لئے پسند فرمایا۔ اے مسلمانو! حکمران اور رعایا کے درمیان معاہدہ کی رو سے بنیادی ستون جن پر اِن حقوق کی عمارت استوار ہے، دو ہیں : ریاست اور عوام۔ اگر اس حقیقت کو سمجھ لیا جائے تو پھر یہ تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ کوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اورانسانی حقوق کے علمبرداروں اور اس کے حامیوں کی مخالفت کرے گا۔ اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنا جرم ہے تو یقینا انسانی حقوق کی تعریف، ان کے تعین اوران حقوق کی تفصیل میں متردّد ہونا بہت بڑا جرم ہے۔ اورپھر انسانی حقوق کے نام پراپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے حصول کے لئے بے حیائی کے کلچر کو فروغ دینا اس سے بھی زیادہ المناک اور وحشت ناک ہے۔ جو شخص اپنے آپ کا احترام کرتا ہے وہ یقینا کھلے دل سے اور غیر مشروط طور پر حقوق انسانی کی بھی
x
صفحہعنوان
38انسانی حقوق، اسلام اور مغرب مسجد ِحرام میں امامِ کعبہ کا خطابِ جمعہ
48اسلامی جنگیں، دہشت گردی یا امن عالم کی ضمانت!؟
74مسلمانوں کو عیسائی بنانے کی تاریخی مہم (
91اَفواہیں اوران کے اَثرات
98حضرت ابو ذرّ غفاری رضی اللہ عنہ
Flag Counter