Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 252

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: ستمبر 2001ء

اللہ تعالیٰ اور اس کے ذکر سے غفلت انسان کی عام صفت ہے۔اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے: ﴿اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَ﴾ (الإنبیاء:۲۱/۱) ”لوگوں کا حساب نزدیک آگیا اور وہ غفلت میں منہ پھیر رہے ہیں “ اور اس کا ارشاد ہے: ﴿وَإذَا أنْعَمْنَا عَلَی الاِنْسَانِ أعْرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِه﴾ (الإسراء : ۱۷/۸۳) ”اور جب ہم انسان پرانعام کرتے ہیں تو منہ پھیر لیتا اور پہلو تہی کرلیتا ہے“ … اور فرمایا: ﴿وإنَّ کَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰيٰتِنَا لَغَافِلُوْنَ﴾ (یونس:۱۰/۹۲) ”اور بے شک بہت سے لوگ ہماری آیتوں سے غافل ہیں “ بے شک بہت سے لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے غافل ہیں اوران پر توجہ نہیں دیتے۔ نہ اسے یاد کرتے، نہ اس کی آیات پر غوروفکر کرتے ہیں ۔ وہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے مزے لوٹتے ہیں اور باقی سب کچھ فراموش کردیتے ہیں ۔ اس کی جنت و جہنم اورحساب و عذاب کے بارے میں نہیں سوچتے۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن اس کی نافرمانی کرتے اور اس کے ذکر و اطاعت سے اعراض کرتے ہیں اور اکثر لوگوں کی عمر سی غفلت میں گزر جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَأنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إذْ قُضِیَ الأمْرُ وَهُمْ فِیْ غَفْلَةٍ وَّهُمْ لاَ يُوٴمِنُوْنَ﴾ [1]
x
صفحہعنوان
31ترقی پسند اسلام یا اسلام پسند ترقی ؟
35تفسیر سورة الکافرون
38تفسیر ابن کثیر … منہج اورخصوصیات
58٭ محافل قراء ت میں اللہ اللہ کہنا ٭ آیات کا جواب دینا٭ نابالغ لڑکے کی امامت
60مالی بدعنوانیوں کا اِنسداد ، سیرتِ نبوی کی روشنی میں
73انسان کی فطری کمزوریاں …قرآنِ کریم میں
99جامعہ لاہور الاسلامیہ کی علمی سرگرمیاں
Flag Counter