Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 254

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 2001ء

طریقہ کار کو بھی غیر فطری ہونے کی بنا پر حرام قرار دیا جائے گا ۔ (۹) ﴿فَالآنَ بَاشِرُوْهُنَّ، وَابْتَغُوْا مَا کَتَبَ اللّٰهُ لَکُمْ﴾ (البقرہ:۱۸۷) ”سو اب روزوں میں (رات کے وقت) ان سے ہم بستر ہوسکتے ہو ، اور جو کچھ اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے، اس (کے حاصل کرنے) کی خواہش کرو۔“ یہاں بھی طلب اولاد کو براہِ راست مباشرت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور طلب ِاولاد کے لئے مباشرت کو لازمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ باشروھن امر کا صیغہ ہے جو اپنے اصلی استعمال کے لحاظ سے وجوب پردلالت کرتا ہے۔ (۱۰) ﴿وَمِنْ آيَاتِه أنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ أنْفُسِکُمْ أزوَاجاً لِّتَسْکُنُوْا إلَيْهَا، وَجَعَلَ بَيْنَکُمْ مَّوَدَّةً وَّرَحْمَةً﴾ (الروم: ۲۱) ”اور اس کی (قدرت) کی نشانیوں میں سے (ایک یہ بھی) ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تم (میاں بیوی) کے درمیان محبت و ہمدردی پیدا کردی۔“ رشتہ ازدواج کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بیوی کو سکون کا ذریعہ اور شادی کو باہمی الفت ومحبت کے قیام کا باعث قرار دیا گیا ہے ۔ لیکن ٹیوب کا طریقہ جب عام رائج ہوجائے تو محبت و الفت کا یہ تعلق ختم ہوجائے گا۔ (۱۱) ﴿هُوَالَّذِیْ خَلَقُکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْکُنَ إلَيْهَا فَلَمَّا تَغَشّٰهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِيْفًا فَمَرَّتْ بِهِ…الآية ﴾ (الاعراف:۱۸۹) ”اور وہ (اللہ) ہی ہے جس نے تمہیں تن واحد سے پیدا کیا، اور اس کی جنس سے اس کا جوڑا بنایا، تاکہ وہ اس کے پاس سکون حاصل کرے ۔پھرجب مرد نے عورت کو ڈھانپ لیا تو عورت کو ہلکا سا حمل رہ گیا۔ پھر وہ اسے لئے چلتی پھرتی رہی۔“ فلما تغشّٰھا حملت حملا خفیفا سے ظاہر ہوا کہ فطری طریقہ یہی ہے کہ بیوی کے ساتھ براہِ راست جنسی تعلق قائم کیا جائے۔ (۱۲) ﴿وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حَافِظُوْنَ، إلاَّعَلٰی أزوَاجِهِمْ أوْ مَا مَلَکَتْ أيْمَانُهُمْ فَإنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ، فَمِنْ ابْتغٰی وَرَاءَ ذٰلِکَ فَأوْلٰئِکَ هُمُ الْعَادُوْنَ﴾ (المعارج:۲۹،۳۰) ”جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، سوائے اپنی بیویوں یا اپنے لونڈیوں کے کہ (ان سے زنا شوی میں ) ان پر کوئی الزام نہیں ، لیکن جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں تو ایسے ہی لوگ حد سے گزر جانے والے ہیں ۔“ یہاں جنسی تعلق کے صرف دو طریقے بتائے گئے ہیں یعنی بیوی یا لونڈی سے اتصال کیا جائے،
x
صفحہعنوان
2رمضان المبارک نزولِ قرآن مجید کی یادگار اور اُسوہٴ محمدی کے قیام کے ہدایت
14٭ بلا اجازت لڑکی کا نکاح ٭ روح کو ایصالِ ثواب اور میت پر پھول ڈالنا ٭ مقتدی کیلئے سورة فاتحہ کی قراء ت کا محل lزکوٰة، سونے کی قیمت ِخرید پر یا قیمت ِفروخت پر
19فطری نظامِ تخلیق ، قرآن وسنت کی روشنی میں !
26روٴیت ِہلال اور مطالع کا اختلاف
43حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے نکاح اور رخصتی کی عمر
60حقوقِ انسانی … شریعت کی میزان میں !
Flag Counter