Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 254

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 2001ء

دیا۔[1] اس کے بعد یہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ اہل عرب نے دنیا کے لئے خیر کا کوئی کام نہیں کیا اوراسلام اور اس کوماننے والے علمی لحاظ سے تہی دست ہیں ۔مسلمانوں نے علمی میدان میں کوئی قابل ذکر کارنامہ انجام نہیں دیا۔ لعنت ہو، ایسے خیانت کار دروغ گو ظالموں پر! ﴿لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلیٰ الظَّالِمِيْنَ اَلَّذِيْنَ يَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَيَبْغُوْنَهَا عِوَجًا وَّهُمْ بِالآخِرَةِ کَافِرُوْنَ﴾ (الاعراف:۴۴،۴۵) ”خدا کی لعنت ہوان ظالموں پر جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت کے منکر ہیں ۔“ (حقوق الانسان بين تعاليم الاسلام وإعلان الأمم المتحدة از شيخ محمد الغزالی رحمۃ اللہ علیہ یعنی انسانی حقوق اسلامی تعلیمات اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تناظرمیں ، صفحہ ۶ تا ۱۰ کا خلاصہ) مغرب کو چاہئے کہ وہ انسانی حقوق کے چارٹر میں دوسری اقوام … خصوصاً وہ اقوام جو سیاسی، عسکری، اقتصادی اور ثقافتی بحران کا شکار ہیں … کے عقیدہ ،زبان ، تہذیب و ثقافت اوران کی فکر کے مختلف انفرادی اور اجتماعی لوازمات کی آزادی کا بنیادی حق تسلیم کرلے ۔ اس کے بعد جن مختلف میدانوں میں ترقی کی معراج پر وہ خود پہنچ چکا ہے، اسے یہ حق دوسروں کے لئے بھی تسلیم کرلینا چاہئے۔لیکن خود سر مغرب جواپنے آپ کو انسانی حقوق کا محافظ، اجارہ دار اور ٹھیکیدار سمجھتا ہے ،ان قوموں کے حقوق کے حصول کے راستے میں ا س طرح دشواریاں اور مشکلات کھڑی کررہا ہے کہ ان مجبور اقوام کے مناسب اور جائز مقاصد اور حقوق بھی ناقابل حصول ہوکے رہ گئے ہیں ۔ حتیٰ کہ یہ ممالک امریکہ اور یورپی ممالک کے یرغمال اور دست نگر بن کر رہ گئے ہیں ، ان کی قسمت کا فیصلہ ان ظالموں کے ہاتھ میں ہے اور وہ ان اقوام کو معاشی، تعلیمی، علاج معالجہ اورامن وامان کے تمام چھوٹے بڑے حقوق سے محروم کررہے ہیں ۔
x
صفحہعنوان
2رمضان المبارک نزولِ قرآن مجید کی یادگار اور اُسوہٴ محمدی کے قیام کے ہدایت
14٭ بلا اجازت لڑکی کا نکاح ٭ روح کو ایصالِ ثواب اور میت پر پھول ڈالنا ٭ مقتدی کیلئے سورة فاتحہ کی قراء ت کا محل lزکوٰة، سونے کی قیمت ِخرید پر یا قیمت ِفروخت پر
19فطری نظامِ تخلیق ، قرآن وسنت کی روشنی میں !
26روٴیت ِہلال اور مطالع کا اختلاف
43حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے نکاح اور رخصتی کی عمر
60حقوقِ انسانی … شریعت کی میزان میں !
Flag Counter