انفرادیت کو ختم کرنے کا کیا مطلب؟ ان کی ترقی کا راز تو علم وہنر، ان کی محنت اور لگن، امانت و دیانت اور انتھک جدوجہد میں مضمر ہے۔علامہ اقبال رحمہ اللہ نے، جنہوں نے خود مغرب میں رہ کر ہر چیز کا مشاہدہ کیا تھا، وہ یورپ کی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں :قوتِ مغرب نہ از چنگ و رباب نے ز رقص دختراں بے حجابنے ز سحر ساحران لالہ رو است نے ز عریاں ساق و نے از قطع مو استمحکمی او نہ از لادینی است نے فروغش از خط لاطینی استقوتِ افرنگ از علم و فن است از ہمیں آتش چراغش روشن استحکمت از قطع و برید جامہ نیست مانع علم و ہنر عمامہ نیستہماری پستی اور کمزوری کے یہ چند اسباب ہیں ۔ جب تک ہم اپنی مذکورہ کمزوریوں کا ازالہ نہیں کریں گے اور مذکورہ خطوط پر اپنی پالیسیوں کو استوار نہیں کریں گے، ہم موجودہ تہذیبی تصادم میں اپنا وہ عالمی کردار ادا نہیں کرسکیں گے جو ہماری عظمت ِرفتہ کابھی آئینہ دار ہو اور وشن مستقبل کا مظہر بھی۔ بقولِ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ ۔ اٹھو! وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی دوڑو! زمانہ چال قیامت کی چل گیانہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ’اہل اسلام‘ تمہاری داسان تک نہ ہوگی داستانوں میںیہ گھڑی محشر کی ہے تو عرصہٴ محشر میں ہے پیش کر غافل، عمل کوئی اگر دفتر میں ہےاٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہےایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغرجو کرے گا امتیاز رنگ و خوں مٹ جائے گا ترک خرگاہی ہو یا اعرابی والا گہرنسل اگر مسلم کی مذہب پر مقدم ہوگئی اڑ گیا دنیا سے تو مانند خاک رہگذرتا خلافت کی بنا دنیا میں ہو پھر استوار لا کہیں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب و جگرعلامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ مزید فرماتے ہیں ٭ ناموس ازل راہ تو امینی تو امینی! دار اے جہاں را تو یساری تو یمینیاے بندہٴ خاکی تو زمانی تو زمینی صہبائے یقیں درکش و از دیر گماں خیز از خواب گراں ، خواب گراں ، خواب خیز! از خواب گراں خیز!فریاد زافرنگ و دل اویزئ افرنگ فریاد زشیرینی و پرویزئ افرنگعالم ہمہ ویرانہ زچنگیزئ افرنگ معمار حرم! باز بہ تعمیر جہاں خیزاز خواب گراں ، خواب گراں ، خواب گراں خیز! از خواب گراں خیز!