Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 269

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2003ء

دھاک بٹھائے رکھو نیز ان کے سوا ان لوگوں پر بھی جنہیں تم نہیں جانتے مگر اللہ انہیں خوب جانتا ہے۔‘‘ یہ نہیں کہا گیا کہ دشمن کے برابر قوت فراہم کرو بلکہ کہا گیا ’جتنی تم سے ہوسکے۔‘ ٭ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرما دیا:ألا إن القوۃ الرمي(جان لو کہ’ رمی‘ ہی قوت ہے) ’رمی‘ پھینکنے کو کہتے ہیں ۔ اس زمانہ میں تیر پھینکے جاتے تھے، اب یہی لفظ گولوں ، بموں اور میزائلوں پربھی صادق آتا ہے۔ جب مسلمانوں نے تمدن کی ترقی کے ساتھ جدید سہولیات اور آسائشوں کے لیے جدید اور ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے تو اسی طرح آلاتِ حرب میں بھی جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول مسلمانوں پر لازم ہے، اُمت ِمسلمہ نے مجموعی طور پر اس امر میں کوتاہی کی ہے تو آج یہ روزِ بد دیکھنا پڑ رہا ہے۔ ٭ اور پھر جب دشمن سے مقابلہ ہوجائے تو ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا جائے : ﴿يٰاَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا اِذَا لَقِيْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوْا وَاذْکُرُوْا ﷲَ کَثِيْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ﴾ ’’اے ایمان والو! جب تم کسی گروہ کے مقابل آؤ تو ثابت قدم رہو اور کثرت سے اللہ کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پاسکو۔‘‘ (الانفال:۴۵) ٭ قرآن میں جابجا صبر اور مصابرت کا ذکر ہے جس میں مصائب پر صبر کے ساتھ ساتھ دشمن کے مقابلہ میں جمے رہنے کا مفہوم داخل ہے۔ ٭ اب آئیے ان منفی عوامل کی طرف جن سے بچنا لازم ہے : ٭ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے کے بعد تذکرہ فرمایا: ﴿وَلاَ تَفَرَّقُوْا﴾ اور ’’تفرقہ پیدانہ کرو۔‘‘ ایسی جماعتیں جو متحد ہوکر مشترک مقاصد کے لئے کام کریں وہ تو عقاب کے ان پروں کی مانند ہیں جو اسے اونچا اُڑنے میں مدد دیتے ہیں لیکن وہ جماعتیں جو آپس ہی میں دست بگریبان ہوں ، باہم برسرپیکار ہوں ، ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک پڑھنے کی روا دار نہ ہوں ، وہ اُمت ِمسلمہ کو دیمک کی طرح چاٹ تو سکتی ہیں ، اسے جلا نہیں دے سکتیں ۔
x
صفحہعنوان
2دعائیں کیوں بے اثر رہیں ؟ نصرتِ الٰہی کیوں نہ آئی؟
10کیا قرآن کی رُو سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام میں اُلوہی صفات تھیں ؟
17فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا؟
31حب ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے عملی تقاضے٭
52مسلماں کو مسلماں کردیا طوفانِ مغرب نے!
59صلیب و ہلال کی کشمکش ؛ جنگ ِعراق کے تناظر میں
67قربِ قیامت کی پیش گوئیاں
86مجلس التحقیق الاسلامی … رفتار ِکار
Flag Counter