Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 273

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اکتوبر 2003ء

۱۴/ ستمبر ۲۰۰۳ ء کو مرکز دعوۃ التوحید، اسلام آباد کے زیر اہتمام علمائے اہلحدیث کا اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں ۶۰ سے زائد علماء کرام نے شرکت کی۔ اجتماع میں دعوتِ اہلحدیث کو مؤثر بنانے اور موجودہ حالات میں علما کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی گئی۔ پہلی نشست کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر اور دوسری نشست کی صدارت حافظ عبدالرحمن مدنی صاحب نے کی۔ اس اجتماع کی غرض و غایت یہ تھی کہ بین الاقوامی اور ملکی حالات کے تناظر میں کتاب و سنت کی خالص دعوت پیش کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، ان حالات میں اہلحدیث کو کیا حکمت ِعملی اپنانی چاہیے؟ اجتماع میں ہونے والی گفتگو کاخلاصہ ہدیۂ قارئین ہے … افتتاحی کلمات: ڈاکٹر سہیل حسن، پروفیسر انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد ۱۱/ ستمبر کے حادثے کے بعد مسلمان مسلسل پستیوں کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ عالم اسلام میں دومسلم ممالک کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا گیا اور وہ ’طاغوت‘ کے پنجہ استبداد میں پھنس کر رہ گئے جبکہ دیگر ممالک بھی اپنی سا لمیت کے لیے خطرہ محسوس کر رہے ہیں بلکہ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جبکہ کمزور مسلمانوں کو سہارا دینے کے لیے جو فلاحی ادارے کام کر رہے تھے، ان پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ علم کے چشموں اور دعوت کے سوتوں کو خشک کیا جا رہا ہے تاکہ دعوتِ حقہ کے علمبردار محرومیوں کا شکار ہو کر ختم ہو جائیں ۔ مسلمان ممالک میں داخلی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ نصابِ تعلیم کو تبدیل کر کے مسلمان طلبا کے ذہنوں میں سیکولرازم کا بیج بویا جا رہاہے۔ یہودونصاریٰ کی جرأت کا یہ عالم ہے کہ وہ ہماری مقدس کتاب قرآن مجید میں تبدیلیوں کے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ أخبار العالم الإسلامي کے مطابق دشمنانِ اسلام اس موضوع پر تبصرے کر رہے ہیں کہ ’سعودی عرب‘ میں اب تک جو قرآن مجید چھپ رہا ہے وہی قرآن جو دلوں میں جہاد کی روح پھونکنے والا اور دشمنانِ دین سے قطع تعلقی اور بیداری کا سبق دینے والا ہے۔ بعض ہرزہ سرائی کرنے والے یہاں تک بھی کہہ چکے ہیں کہ (نعوذ باللہ) خانۂ کعبہ کو نشانہ بنانا چاہیے۔ اسلام کے خلاف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ زہر اگلا جا رہا ہے۔
x
صفحہعنوان
2اسرائیل کو تسلیم کرانے کی دل آزار مہم
11مولانا اعظم طارق کا قتل … فرقہ وارانہ انتقام یا عالمی سازش!
17مغربی ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کے مسائل
40تاریخ کے آئینے میں پاکستان کی ضرورت مغربی جمہوریت یــا اسلامی شورائیت
51اسلام آباد میں علماءِ اہلحدیث کاکنونشن
61جامعــۃ لاہــور الاسلامیـۃ میں مقابلہ کا امتحان
62عالم اسلام میں اسالیب ِقرا ء ت ِقرآن کا فروغ و ابلاغ
Flag Counter