Maktaba Wahhabi

ماہنامہ شماره 283

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اکتوبر 2004ء

اسلام اور دیگر مذاہب کے نظریہٴ عبادت میں تفاوت قبل از ظہورِ اسلام بت پرستوں سے لے کر اہل کتاب تک لوگوں کے دلوں میں یہ عقیدہ راسخ ہوچکا تھا کہ تکلیف و تعذیب ِجسم بھی ایک قسم کی عبادت ہے اور اس سے ذاتِ الٰہی کا تقرب اور رضا حاصل ہوتی ہے۔ اس تخیل کا اثر ہے کہ چند جوگیوں نے ریاضاتِ شاقہ اور عجیب وغریب ورزشِ جسمانی کی بنیاد ڈالی جس میں سالہا سال تک کھڑے رہنا، شدید دھوپ میں قیام کرنا، گرمی کے دنوں میں آگ کے شعلوں کے دائرہ میں بیٹھنا، سالہا سال تک ایک نشست میں قائم رہنا، ایک ایک چلہ تک ترکِ اکل و شرب کرنا وغیرہ تقرب الی اللہ کے حقیقی راستے سمجھے گئے۔ آج کل جین اور بدھ مت اسی تخیل کی یادگار ہیں جو ناک، کان، منہ کو بند رکھتے ہیں کہ کسی کیڑے کو اذیت نہ ہو اور جس کے بھکشو جنگلوں اور پہاڑوں میں رہتے اور گھاس،درختوں کے پتوں اور بھیک کے ٹکڑوں پر گزر کرتے تھے۔ ایسے ہی نصرانی راہبوں نے رہبانیت کی بنیاد ڈالی جس کی رو سے تجرد کی زندگی اور آسائش و لذائذ ِجسمانی کا ترک کرنا ان کی مرغوب عبادت تھی۔ خاص خاص قسم کی تکلیف دہ ریاضوں میں مشغول رہنا کئی کئی روز تک خورد و نوش ترک کرنا ان کا انتہائی زہد و تقویٰ تھا اور اس سے پہلے یہود بھی مختلف ریاضاتِ شاقہ میں صحرا نوردی کرچکے تھے۔ قرآنِ مجید نے اپنے ظہور کے ساتھ مقصودِ عبادت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ان سب خود ساختہ طریقوں کی تردید کی اور فرمایا کہ عبادت سے مقصود انسان کی اصلاح و تربیت ہے نہ کہ تعذیب ِجسم۔ اور دین الٰہی کی بنیادیسر پر ہے نہ کہ عسر پر۔ ﴿يُرِيْدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيْدُ بِكُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرۃ:185) ”یعنی اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی کا ارادھ رکھتا ہے اور تم کو مشقت میں ڈالنانہیں چاہتا۔“ نیز فرمایا کہ ان مبتدع طرقِ عبادت کا فطرت سے دور کا بھی لگاوٴ نہیں ۔ ﴿وَرَهْبَانِيَةَ نِابْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ﴾(الحدید:27) ”یہ رہبانیت جس کو انہوں نے اختراع کیا ہے، ہم نے اس کے متعلق انہیں کوئی حکم نہیں دیا۔“ بلکہ بعثت ِرسول کا مقصد و منشا یہی بتلایا کہ دین میں ہر قسم کی سختیوں کو جن کا انہوں نے التزام کررکھا تھا بیک قلم منسوخ کردے، فرمایا:
x
صفحہعنوان
2ماھ ِرمضان اور اس کی برکات
11ماہ رمضان کے فضائل ومسائل
24صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل ِبیت عظام کے درمیان قابلِ رشک برادرانہ تعلقات
40فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا
45جامعہ لاہور الاسلامیہ میں مہینہ تقریبات
55(2) تقریب ِتکمیل ِصحیح بخاری
78(4) تقریری مقابلہ ’تحریک ِپاکستان میں اہل ِحدیث کا کردار‘
83(5) اسلامک انسٹیٹیوٹ میں چوتھے فہم قرآن کورس کی تکمیل
87رمضان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیاں
Flag Counter