Maktaba Wahhabi

ماہنامہ شماره 283

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اکتوبر 2004ء

ومصالح سے غفلت کیشی ہے۔ روزہ اس حالت میں فرض ہوا تھا جب مسلمانوں کو ہر طرف سے مالِ غنیمت ہاتھ لگنا شروع ہوگیا تھا اور ہر قسم کے طرب و نشاط کے اسباب مہیاتھے۔پھر اس کو فاقہ کشی کی رسم کی یادگار کھنا تاریخی حقیقت سے چشم پوشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ روزہ صحت بخش عبادت ہے! باقی رہا متمدن زندگی تو دن بھر میں پانچ مرتبہ چرنے کو متمدن زندگی کہنا ع ’برعکس نام نہند زندگی کافور‘کا مصداق ہے۔دیکھئے: قال بعض أطباء الأفرنگ أن صيام شهر واحد في السنة يذهب بالتفضلات الميتة في البدن مدة سنة (تفسیر المنار) یعنی ”بعض انگریز ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ سال بھر میں ایک ماہ روزہ رکھناجسم کے سال بھر کے ردّی فضلات کا خاتمہ کردیتا ہے۔“ شارع علیہ السلام نے بھی اسی لئے روزہ کو موجب ِصحت کہا ہے، فرمایا: اغزوا تغتنموا صوموا تصحوا سافروا تستغنوا (رواه الطبرانى فى الاوسط) یعنی ”جہاد کرو تو غنیمتیں حاصل ہوں ، روزہ رکھو تو تندرست رہو اور سفر کرو تو تونگری حاصل ہو۔“ ایک دوسری حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے جو اسی کی موٴید ہے فرمایا: صوموا تصحّوا (رواھ ابونعیم فی ا لطیب) یعنی ”روزہ رکھو تو تندرست رہو گے۔“ لہٰذا معلوم ہوا کہ روزہ نہ تو وحشیانہ رسم کی یادگار ہی ہے اور نہ ہی متمدن زندگی کے خلاف بلکہ اُصولِ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر انسان کے لئے روزھ رکھنا ضروری ہے۔ صیامِ رمضان اسلام میں عبادت کے پانچ اہم شعبے ہیں جن کو شریعت ِحقہ کی اصطلاح میں (ارکانِ خمسہ) کے نام سے یاد کیا جاتاہے۔ ان ارکانِ خمسہ کے بارعایت شروط ادا کرنے سے اصلاحِ قلب اور تزکیہٴ نفس ہوتا ہے اور ہر ایک عبادت اغراض و مقاصد پر مشتمل ہے۔یہاں ہمیں صرف روزہ کے متعلق عرض کرنا ہے کہ ہر مسلمان اسے پورے ضابطہ اور پابندی سے ادا کرے تاکہ اس کی طبع پر اس کے فوائد مرتب ہوں ۔ روزہ ایک ایسی رسم عبادت ہے جو دنیا کے تمام مذاہب ِحقہ اورباطلہ میں مروّج ہے۔ قرآن نے بھی روزہ کی فرضیت بیان کرتے
x
صفحہعنوان
2ماھ ِرمضان اور اس کی برکات
11ماہ رمضان کے فضائل ومسائل
24صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل ِبیت عظام کے درمیان قابلِ رشک برادرانہ تعلقات
40فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا
45جامعہ لاہور الاسلامیہ میں مہینہ تقریبات
55(2) تقریب ِتکمیل ِصحیح بخاری
78(4) تقریری مقابلہ ’تحریک ِپاکستان میں اہل ِحدیث کا کردار‘
83(5) اسلامک انسٹیٹیوٹ میں چوتھے فہم قرآن کورس کی تکمیل
87رمضان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیاں
Flag Counter