Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 290

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2005ء

نہ صرف یہ کہ پانی میں مدھانی چلانے کے مترادف ہے، بلکہ اگر یہ فریب دہی نہیں تو فریب خوردگی ضرور ہے۔ بہرحال اقامت الصلوٰة، ایتاء زکوٰة، انفاق اور جملہ دیگر اصطلاحات میں جو معانی و مفاہیم شارع علیہ السلام نے نظامِ اسلام کے ساتھ وابستہ کرتے ہوئے سمو دیے ہیں اور معاشیاتِ اسلام کے حوالہ سے جو لزومات و مضمرات ان میں ودیعت شدہ ہیں ، ان سے صرفِ نظر کرتے ہوئے کتب لغات کی بنیاد پر کھینچ تان کرکے مارکسزم کی فکری و ذہنی غلامی کے زیراثر، خود ساختہ معانی داخل کرنا سخت بے جا بات ہے۔ ’مفکر ِقرآن‘ صاحب کی عمر بھر کی ’قرآنی خدمات‘کا ماحصل یہ ہے کہ قرآنِ کریم کی ایک ایک اصطلاح کو لے کر اشتراکی تہذیب کی فکری اسیری میں مبتلا ہوکر کتب ِلغات کی آڑ میں اس کے اندر نئے مدالیل و مفاہیم داخل کئے ہیں ۔ (4)حقیقی و مجازی معانی کے اُصول و ضوابط اس میں شک نہیں کہ عربوں کے ہاں بعض الفاظ کے حقیقی اور مجازی معانی پائے جاتے تھے (اور اب بھی ہیں )۔ اہل زبان اُنہیں سمجھتے بھی تھے اور جناب مضمون نگار صاحب بھی اس کے قائل ہیں ، چنانچہ وہ فرماتے ہیں کہ ”حقیقت یہ ہے کہ کسی لفظ کے عرفی و حقیقی یا مجازی معانی لینے کے لئے بھی کچھ اُصول اور ضابطے ہیں ۔ یہ نہیں کہ کسی کا جو دل چاہے اور جب اور جیسا چاہے وہ مجاز کا بہانہ بنا کر اصل مفہوم و مدلول الفاظ کا تیا پانچہ کردے۔“[1] ’مفکر ِقرآن‘ صاحب (اور ان کی تقلید میں وابستگانِ طلوع اسلام) کی یہ عام روش ہے کہ انہیں اگر کسی حقیقت کو تسلیم کرنا بھی پڑے تو بڑے مبہم انداز میں کرتے ہیں ۔ ان حضرات کی تکنیک یہ ہے کہ کسی ایک جگہ بھی بات واضح اور متعین طور پر نہ کہی جائے، ہر بات کو مبہم رکھا جائے اور ہر جگہ متضاد بات کہی جائے تاکہ مداری کی پٹاری سے حسب ِمنشا جب اور جہاں جی چاہے بات پیش کردی جائے۔ اعتراف و اظہارِ حقیقت کی حد تک تو یہ بات درست اور بجا ہے کہ”حقیقی یا مجازی معانی، مراد لینے کے بھی اُصول و ضوابط ہیں “… لیکن حرام ہے جو کبھی
x
صفحہعنوان
2اسلام میں نسب ونسل کا تحفظ اثباتِ نسب میں قیافہ و قرائن اورDNA ٹیسٹ وغیرہ کی حیثیت
34مشت سے زیادہ ڈاڑھی ؟ سجدہ میں پہلے ہاتھ رکھے جائیں یا گھٹنے؟
40قرآن فہمی اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
60فیملی پلاننگ اورمغربی مفادات
76’امامت ِ زن‘ ؛ پس پردہ جذبات کی ایک جھلک
78’محدث ‘ قارئین کی نظرمیں
Flag Counter