Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 301

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جولائی 2006ء

جون۲۰۰۶ء میں ظاہر ہواہے۔ اس گروہ کے متعلق میں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’مجھے یہ بھی پیشگی اندازہ ہے کہ اس کتاب کے مواد کے بارہ میں وابستگانِ طلوعِ اسلام کی طرف سے یہ کہا جائے گا(جیساکہ یہ اکثر کہا کرتے تھے) کہ پرویز صاحب (یاطلوعِ اسلام) کی عبارت کوتوڑ مروڑ کر لکھا گیا ہے۔‘‘[1] میرا یہ اندازہ بھی سو فیصد درست ثابت ہوا ، اورمقالہ نگار ٹھیک وہی کچھ لکھتے ہیں جس کی مجھے توقع تھی، وہ فرماتے ہیں : ’’پرویز صاحب یاطلوعِ اسلام کے اقتباسات توڑ مروڑ کر، اور سیاق و سباق سے علیحدہ کرکے پیش کئے جاتے ہیں ۔‘‘[2] حالانکہ جہاں میں نے یہ پیشگی اندازہ رقم کیا تھا، وہیں اس کے متصل ہی میں نے یہ بھی عرض کردیا تھاکہ ’’جو شخص یہ بات کہے، اس سے کہئے کہ جو اقتباسات اور حوالے اس کتاب میں شائع کئے گئے ہیں ، وہ ان سے متعلقہ کتب و مجلات کو لے آئے اور اسکے بعد آپ کو بتائے کہ کہاں الفاظ کو توڑا مروڑا گیا ہے او رکہاں عبارات کوغلط پیش کیا گیا ہے۔ آپ اسکا شدت سے مطالبہ کیجئے آپ دیکھیں گے کہ وہ اپنے دعویٰ کے ثبوت میں کوئی دلیل بھی پیش نہیں کرسکیں گے۔‘‘[3] اسی گروہ کے متعلق میں نے قیاساً یہ بھی لکھا تھاکہ ’’اس ٹولے کے افراد، کتاب میں موجود واقعات و دلائل کونظر انداز کرتے ہوئے اُلٹا یہ شور مچائیں گے کہ یہ پرویز صاحب کی کردارکشی ہے۔‘‘[4] مقالہ نگار کا پورامضمون ٹھیک اسی چیز کی تائیدکر رہا ہے جو اس گروہ کے متعلق میں نے قیاس کیا تھا۔ مندرجاتِ کتاب اورمقاماتِ تنقید اس ابتدائی تمہید کے بعد اب میں یہ واضح کرناچاہتاہوں کہ میری کتاب کے گیارہ ابواب میں سے کس باب کے کن مقامات پر، مقالہ نگار نے کیا اعتراضات کئے ہیں :
x
صفحہعنوان
60بچپن میں ’اسلامیات‘ کی تعلیم ؟
74احادیثِ لَولَاکَ کا تحقیقی جائزہ
88آسمان وزمین کی تخلیق کے دن ؟ معراج کی رات قلم کی آواز؟ دانتوں کی صفائی کے بارے میں چند سوالات
94’ غلام احمدپرویز؛ اپنے الفاظ کے آئینے میں ‘ اور طلوعِ اسلام
118’جامع ترمذی‘ ایک تعارف
129غزل
130جاوید احمد غامدی کے من پسند اُصولِ تفسیر کیا سورۃ النصر مکی ہے؟ …ایک جائزہ
136غامدی نامہ
Flag Counter