Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 308

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2007ء

123
بزم اقوام کہن برہم ازو شاخسار زندگی بے نم ازو جلوہ اش مارا زما بیگانہ کرد ساز مارا از نوا بیگانہ کرد از دل ما آتش دیرینہ بُرد نور و نار لا إلہ از سینہ برد مضمحل گردد چوں تقدیم حیات ملت از تقلید می گیرد ثبات راہ آباء رو کہ ایں جمعیت است معنی تقلید ضبط ملت است[1] ”موجودہ دور اپنے اندر بہت سے فتنے رکھتا ہے، اس کی بے باک طبیعت سراپا آفت ہے۔ عہد ِحاضر نے گذشتہ اقوام کی بزم کو برہم کردیا اور زندگی کی شاخوں کو نمی سے محروم کردیا۔ دورِ جدید کے جلوؤں نے اپنا آپ بہلا دیا ہے، اور ہمارے سازِ زندگی کو نغمہ سے محروم کردیا۔ اس نے ہمارے دل سے عشق کی قدیم آگ چھین لی ہے اور ہمارے سینوں سے لا الٰہ کا نور ونار نکال دیا ہے۔ جب زندگی کی ساخت کمزور پڑ جاتی ہے تو اس وقت قوم تقلید ہی سے استحکام پاتی ہے۔اپنے آبا کے راستے پر چل کر اسی میں جمعیت ہے۔ تقلید کا مطلب ملت کو ایک ضبط کے تحت لانا ہے۔[2] قدرے اور آگے چل کر وہ فرماتے ہیں : اے پریشاں محفل دیرینہ ات مُرد شمع زندگی در سینہ ات نقش بر دل معنی توحید کن چارہٴ کار خود از تقلید کن اجتہاد اندر زمان انحطاط قوم را برہم ہمیں پیچد بساط ز اجتہاد عالمانِ کم نظر اقتدا بر رفتگاں محفوظ تر[3] ” اے مسلمان! تیری قدیم محفل پریشان ہوچکی، اور تیرے سینے میں شمع زندگی بجھ گئی۔ اپنے دل پر دوبارہ نقش توحید کندہ کر، اور تقلید ِاسلاف سے چارہ سازی کر۔ انحطاط کے زمانہ میں اجتہاد قوم کا شیرازہ بکھیر دیتا اور اس کی بساط لپیٹ دیتا ہے۔ کوتاہ نظر عالموں کے اجتہاد سے، اسلاف کی پیروی زیادہ محفوظ راستہ ہے۔“[4] لیکن پرویز صاحب تقلید کی زبردست مخالفت کرتے ہوئے اسے اللہ کے حضور ناقابل
x
صفحہعنوان
69مسجد ِاقصیٰ؛ صہیونیوں کے نرغے میں !
88حفاظت ِ حدیث اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم
103اولاد کو تحفہ وغیرہ دینے کے شرعی احکام
113جاوید احمد غامدی اور تحریف ِ قرآن
118’مفکر ِقرآن‘ بمقابلہ ’مصورِ پاکستان‘
135بلادِ اسلامیہ میں غیر مسلموں کے عام حقوق
Flag Counter