Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 310

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: 2007ء

حاصل کیا کہ جماعت ِاسلامی سے وابستگی کی بنا پر مولانا مودودی رحمۃ اللہ علیہ کی متعدد کتابوں کو عربی جامہ پہنا کر عالم عرب میں روشناس کرایا۔ گو اپنے پیشے سے وابستہ نہ رہے لیکن اس نسبت کو الحدّاد کے لاحقے کے ساتھ وفات تک گلے لگائے رکھا۔ اللہم اغفرلہ وارحمہ! فسادات کے وقت مسلمانوں کے قافلے اس ریاست میں پڑاؤ ڈالتے، پٹیالہ اورنابہہ سے لٹے پٹے قافلے اس حالت میں مالیر کوٹلہ پہنچتے کہ ایک قافلہ جو چلتے وقت پانچ ہزار نفوس پر مشتمل تھا، مالیرکوٹلہ پہنچتے پہنچتے پانچ سو افراد کارہ گیا۔ مکئی کی فصل کھڑی تھی،دردمند حضرات اُسی کا دلیہ بنا کر مہاجرین میں تقسیم کرتے۔ مذکورہ قافلہ میں چند مسلح ریٹائرڈ فوجی بھی تھے، اس لئے سکھوں کو سامنے سے حملہ کرنے کی جرأت نہیں ہوئی بلکہ نہر کا ایک پل بیل گاڑیوں سے بند کرکے اچانک دائیں بائیں اور پیچھے سے حملہ کیا، اکثر شہید ہوئے، کچھ نہر میں ڈوبے اور بہت کم اپنی جان بچا سکے۔ والد صاحب بتاتے ہیں کہ نفسانفسی کا یہ عالم تھاکہ لوگ عارضی کیمپوں میں ریل گاڑی یا بس کی روانگی کے منتظر رہتے۔ جونہی ٹرین کے کوچ کرجانے کا اعلان ہوا، لوگ بھاگم بھاگ اسٹیشن پہنچے۔ ابا جان نے ایک کیمپ میں ایک معصوم بچے کودیکھا جو اپنی مختصر زندگی کے آخری سانس لے رہا تھا۔ اس کے والدین اسے اسی حالت میں چھوڑ کر جاچکے تھے، گویا نقشہ تھا یومِ قیامت کا: ﴿یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْئُ مِنْ اَخِیْہِ وَاُمِّہٖ وَاَبِیْہِ وَصَاحِبَتِہٖ وَبَنِیْہِ لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِنْھُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌُ یُّغْنِیْہِ﴾ ابا جان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس غریب الدیار معصوم کو کفنایا اور دفنایا۔ ہم نے مئی ۱۹۴۸ء میں ہجرت کا عزم کیا۔ ٹرین کے اُس سفر کی چند یادیں آسمان پر بجلی چمکنے کے مختصر وقفہ کی مانند لوحِ دماغ پر ہتھوڑے برسا رہی ہیں ، جو ہم نے اٹاری تک کیاتھا۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس گاڑی پرکوئی شب خون نہیں مارا گیا۔ کچھ ڈبوں میں لوٹ مار ہوئی اور خواتین کازیور اور مردوں کا روپیہ پیسہ چھیناگیا۔اٹاری سے ایک مال گاڑی کے کھلے ڈبوں میں سازوسامان کے ساتھ واہگہ ہوتے ہوئے لاہور پہنچے۔ اباجان بتاتے ہیں کہ گاڑی لاہوراسٹیشن پر رُکے بغیر والٹن چلی گئی، جہاں مہاجرین ہزاروں کی تعدادمیں کیمپوں میں پڑے کسمپرسی کاشکار تھے۔ اس پر مستزاد یہ کہ ہیضہ پھوٹ چکاتھا، اس لئے عافیت اسی میں سمجھی گئی کہ گاڑی سے نہ اُترا جائے
x
صفحہعنوان
2’ معروف و منکر، اور جناب جاوید احمد غامدی
25جامعہ حفصہ کی کہانی ؛ اخبارات کی زبانی
40روایت ِحدیث میں امام عبدالرزاق صنعانی کا معتبر ہونا؟
53مذہبی پیشوائیت ؛ مذہب ِپرویز کا ایک کھوٹا سکہ
70پردے کے بارے میں غامدی صاحب کی مغالطہ انگیزیاں
80تذکرہ ابا جان شیخ عبدالغفار حسن رحمانی رحمۃ اللہ علیہ
93ہمارے اُستاذ مولانا عبدالغفار حسن رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter