Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 323

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: لاہور اگست 2008ء

اسلامی تکافل کی خصوصیت اسلامی تکافل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کابنیادی مقصد اپنے مستقبل کے خطرات کا تحفظ اور نقصانات کی تلافی ہرگز نہیں ۔ اور نہ ہی اس کوبطورِ کاروبار اختیارکیا جاتا ہے بلکہ اسلامی معاشرے کا یہ شعار ہونا چاہیے کہ اس کے تمام افراد باہم مددگار ومعاون ہوں اور ضرورت مندوں اور مجبوروں کی مدد کریں ، لیکن اگر کچھ ادارے تکافل کے نام سے یہ مطالبہ کریں کہ ہم آپ کے بیوی بچوں کی مدد تب کریں گے جب آپ اتنے سالوں تک ہر ماہ ایک متعین رقم ہمیں وکالۃ یا مضاربۃکی بنیاد پر کارو بار اور وقف فنڈ میں بطور چندہ دیں گئے تو اس سے اسلام کے تکافل اجتماعی کا مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ مروجہ تکافل اور اس کا طریقہ کار ماضی قریب میں تکافل کی ایک نئی شکل سامنے آئی ہے جس کامقصددوسروں کے ساتھ تعاون کی بجائے دراصل اپنے نقصان کااِزالہ ہوتاہے اور اس کے منتظم بھی یہ کا م بطورِ کاروبار کرتے ہیں ۔ اس کا طریقہ یہ ہوتاہے کہ ٭ سب سے پہلے کچھ لوگ یامالیاتی ادارے مل کر ایک کمپنی قائم کرتے ہیں جس کو تکافل کمپنی کہا جاتاہے۔اس کمپنی کے اداشدہ سرمایہ کا ایک حصہ وقف کر کے ایک پول بنایا جاتا ہے یہ پول کسی کی ملکیت نہیں ہوتا بلکہ اپنا الگ قانونی وجود رکھتاہے جبکہ کمپنی کی طرف سے پول میں ڈالی گئی رقم ان متاثرین کے لیے وقف ہوتی ہے جو پالیسی حاصل کرتے ہیں ۔ ٭ کمپنی مالکان وقف کی اس رقم کو وقف کے ایجنٹ (وکالہ)کی حیثیت سے یا مضاربہ کی بنیاد پر کاروبار میں لگاتے ہیں ۔ نفع سے (وکالہ کی شکل میں )اپنی فیس یا (مضاربہ کی شکل میں ) اپنا حصہ الگ کر کے نفع میں حاصل شدہ باقی رقم دوبارہ وقف پول میں ہی جمع کر دیا جاتاہے۔ ٭ کمپنی لوگوں کو پالیسی حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور جو لوگ پالیسی حاصل کرتے ہیں ، وہ اس کے ممبران شمار ہوتے ہیں ۔ ٭ پالیسی حاصل کرتے وقت خواہش مند اپنی اَغراض پیش نظر رکھتے ہیں ۔ کسی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ میری موت کے بعد میرے بچوں کی کفالت کے لیے ان کے پاس بیس لاکھ
x
صفحہعنوان
2خفیہ ایجنسیاں اور عالمی سیاست
7خادموں کے ساتھ علیحدگی /بے پردگی !
10شرعی اورمروّجہ تکافل کا تقابلی جائزہ
29’دشمن‘ کا نام ہونا چاہیے!
36ٹی وی اور تبلیغ اسلام میڈیا وار کا فریب
59’ٹی وی اور تبلیغ اسلام‘ … ایک تبصرہ
67’محدث‘ کے ’تصویر نمبر‘ کے سلسلے میں بعض خطوط
77خطباتِ جمعہ کا نیامجموعہ زاد الخطیب
Flag Counter