Maktaba Wahhabi

محدث لاہور 329

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: لاہور مئی 2009ء

اس لئے اگر کوئی بد بخت لڑکا اپنے باپ کو قتل کر دے گا تو مذکورہ حدیث کے حکم کے مطابق اپنے مقتول باپ کی میراث سے محروم ہو جائے گا۔ قرآن کا حکم عام تھا کہ ہر بیٹا اپنے باپ کے ترکے کا وارث ہو گا مگر حدیث نے قاتل بیٹے کی تخصیص کر دی کہ وہ اپنے باپ کے ترکے کا وارث نہیں ہو سکتا۔ یہی اسلامی شریعت ہے اور اہل علم کا اسی پر اتفاق اور اجماع ہے کہ قاتل کو مقتول کی وراثت سے محروم کیا جائے گا۔ اس طرح حدیث نے قرآن کے ایک حکم عام میں تخصیص کر دی ہے۔ ٭ تخصیص کی دوسری مثال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَاَحَلَّ اللہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرۃ: ۲۷۵) ’’اور اللہ نے تجارت کو حلال اور سُود کو حرام ٹھہرایا ہے۔‘‘ مذکورہ آیت ہر طرح کی تجارت کو حلال ٹھہراتی ہے، کیونکہ اس میں عموم پایا جاتا ہے۔ لیکن صحیح بخاری میں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے کہ: ((إن اللہ ورسوله حرَّما بیع الخمر والمیتة والخنزیر والأصنام)) ’’بے شک اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب، مردہ جانور، خنزیر اور بتوں کی تجارت کو حرام قرار دیا ہے۔‘‘ (صحیح بخاری: کتاب البیوع، حدیث ۲۲۳۶) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اسلام میں شراب، مردہ جانور، خنزیر اور بتوں کی تجارت حرام ہے۔ اب اگر قرآن کے حکم کو دیکھا جائے تو ہر قسم کی تجارت حلال ہے، کیونکہ قرآنی الفاظ میں مردار، خنزیر اور بتوں کی تجارت حرام ہے اور قرآن میں جس تجارت کے حلال ہونے کا ذِکر ہے اس میں شراب، مردار، خنزیر او بتوں کی تجارت شامل نہیں ہے۔ اب اگر غامدی صاحب کے بتائے اس اُصولِ حدیث کو مانا جائے کہ حدیث کے ذریعے قرآن کے کسی حکم کی تخصیص نہیں ہو سکتی تو پھر مذکورہ صحیح حدیث کا انکار کرنا پڑے گا اور اسلام میں شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی تجارت بھی حلال ہو جائے گی جو غامدی صاحب کی خود ساختہ شریعت تو ہو سکتی ہے مگر وہ اسلامی شریعت نہیں ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ حدیث سے قرآن کے کسی حکم میں تحدید و تخصیص کو نہ ماننا ’’محض سوے فہم اور قلتِ تدبر کا نتیجہ ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
2سوات میں نفاذِ شریعت اور طالبانائزیشن
21غامدی صاحب اور انکارِ حدیث (۲)
28تحریکِ نفاذِ شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اور علماء کی ذمہ داریاں
40’نظامِ عدل ریگولیشن ۲۰۰۹ء‘ کا متن
46معاہدۂ امن کا متن اعلان
47ملی مجلس شرعی
49ویڈیو اور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ تصویر کا حکم
60جدید اِعتزال کے فکری اِبہامات کا جائزہ
77قابلِ رشک لمحۂ مسرت
Flag Counter