Maktaba Wahhabi

محدث لاہور 329

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: لاہور مئی 2009ء

جا سکتی۔ ہمارے خیال میں اگر لال مسجد کے واقعے میں بھی ایک پر امن احتجاجی تحریک کی صورت میں نفاذِ شریعت کا مطالبے کو آگے بڑھایا جاتا تو بہت بہتر تھا۔ اس وقت لوہا گرم ہے اور اس کو چوٹ لگانے کا وقت آگیا ہے۔ علمائے پاکستان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مالا کنڈ میں شریعت کے نفاذ کے تحفظ اور سارے ملک میں نظامِ عدل کے قیام کی خاطر ایک پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کریں ۔ سیاسی پارٹیاں اپنے عہدوں اور وکلا انگریزوں کے بنائے ہوئے کالے قوانین کے تحفظ کی خاطر قربانیاں دے سکتے ہیں ، مظاہرے کر سکتے ہیں ، دھرنے دے سکتے ہیں تو علما اور طلبا، دین اسلام، ظلم و ستم کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام کی خاطر کیوں ایسا نہیں کر سکتے؟ ہمارے ہاں عام طور پر مفتیانِ کرام مجاہدین کے حق میں قتال کی فرضیت کے فتویٰ جاری کر کے مطمئن ہو جاتے ہیں کہ شاید اُنہوں نے اپنے حصے کا فرض ادا کر دیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکہ، برطانیہ، اسرائیل، انڈیا اور ان کے حواریوں کے ظلم و بربریت کے خلاف قتال فرضِ عین ہے، فرضِ عین ہے، فرضِ عین ہے، اگر یہ صفحات اجازت دیتے تو ہم ستر مرتبہ اس جملے کو دہراتے۔ ہمیں اختلاف قتال کی فرضیت میں نہیں ہے بلکہ اس میں ہے کہ کس پر فرض ہے؟ ہمارے نزدیک یہ قتال اسلامی ریاستوں کے سربراہان، حکمرانوں اور اصحابِ اقتدار پر فرض ہے اور علما، طالبانِ دین اور مصلحین پر فرض یہ ہے کہ اپنے ملک کے حکمرانوں اور اصحابِ اقتدار کو اس قتال پر ہر آئینی، احتجاجی، قانونی، لسانی، علمی، اخلاقی اور تحریری ذرائع و وسائل، اخبارات، رسائل و جرائد، الیکٹرانک میڈیا، جلسے جلوسوں ، دھرنوں ، سیمینارز اور کانفرنسوں کے انعقاد، اجتماعی مباحثوں اور مکالموں اور عوامی دباؤ کے ذریعے مجبور کریں اور اگر پھر بھی حکمران اس فریضے کی ادائیگی سے انکار کریں تو مذکورہ بالا تمام پر امن کوششوں کے ذریعے، ان حکمرانوں کی معزولی اور ان کی جگہ اس عہدے کی اہلیت رکھنے والے اصحابِ علم و فضل کی تقریری، علما اور داعیانِ حق کا بنیادی فریضہ ہو گا تاکہ ریاستی سطح پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے عالمی ظلم کے خلاف قتال کا فریضہ سر انجام دیا جا سکے۔
x
صفحہعنوان
2سوات میں نفاذِ شریعت اور طالبانائزیشن
21غامدی صاحب اور انکارِ حدیث (۲)
28تحریکِ نفاذِ شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اور علماء کی ذمہ داریاں
40’نظامِ عدل ریگولیشن ۲۰۰۹ء‘ کا متن
46معاہدۂ امن کا متن اعلان
47ملی مجلس شرعی
49ویڈیو اور سی ڈی سے سکرین پر حاصل شدہ تصویر کا حکم
60جدید اِعتزال کے فکری اِبہامات کا جائزہ
77قابلِ رشک لمحۂ مسرت
Flag Counter