Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 347

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2011

حدیث کے آخری حصہ سے یا آخری حصہ پہلے حصے سے متعارض ہو۔ اس قسم کی اَحادیث کو ’مشکل الحدیث‘ میں شمار کیا جاتا ہے۔ ۳ متعارض حدیث قابلِ احتجاج ہو اگرچہ وہ رتبہ میں (صحیح اور حسن کے لحاظ سے)اپنے معارض کے برابر نہ بھی ہو۔ ۴ دو متضاد احادیث میں جمع و تطبیق ممکن ہو۔ [1] مختلف الحدیث کی اَقسام اور ان کے اَحکام اس کی دو قسمیں ہیں : قسم اوّل اور اس کا حکم: ایسی دو متعارض اَحادیث جن کے مابین تطبیق ممکن ہو۔ ان کا حکم یہ ہے کہ ان کے مابین تطبیق واجب ہے اور عمل ان دونوں پر کیا جائے گا۔ قسم ثانی اور اس کا حکم: وہ متعارض احادیث جن کے مابین جمع و تطبیق ناممکن نظر آ رہی ہو تو اس سے متعلقہ احکام یہ ہیں : ۱ جب دو متعارض احادیث میں جمع و تطبیق ناممکن ہو، لیکن یہ معلوم ہو جائے کہ ان میں سے ایک حدیث ناسخ ہے اور دوسری منسوخ تو منسوخ کو ترک کر کے ناسخ پر عمل کیا جائے گا۔ ۲ اگر ناسخ و منسوخ کا علم نہ ہو تو پھر ان متعارض احادیث کے مابین ترجیح کو اختیار کیا جائے گا۔ ۳ اگر وجہ ترجیح ظاہر نہ ہو تو ایسی صورت میں دونوں پر عمل کرنے سے توقف کیا جائے گا جب تک کسی ایک کے لیے وجۂ ترجیح ظاہر نہ ہو جائے۔[2] اہمیت اس علم پر دسترس اور مکمل عبور کے بغیر مختلف اَحادیث کا مفہوم سمجھنا، متعین کرنا اور اس کی حکمتوں سے آگاہ ہونا انتہائی دشوار ہے اور کوئی بھی عالم و فقیہ صرف حدیث حفظ کر کے اور اس کے تمام طرق جمع کر کے’ محدث‘ نہیں کہلا سکتا جب تک کہ اسے اس علم کا اِدراک نہ ہو۔ چنانچہ
x
صفحہعنوان
2مسلم عرب؛ شورشوں اور یورشوں کی زد میں
10علم مختلف الحدیث؛ایک تحقیقی مطالعہ
23اُستاد اور شاگرد کے باہمی حقوق
33تکبّر : ایک تجزیاتی مطالعہ
42اِسلا می معاشرہ کی تعمیر میں مسلما ن عورت کاکردار
63زوالِ اُمت کاسبب
70لیبیا میں مغربی ممالک کی دلچسپی کی وجوہات معاشی ہیں !
74دورِ جدید کے چنگیز و ھلاکو
77مولانا خليل احمد رحمہ اللہ ؛ حالات وخدمات
Flag Counter