Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 347

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2011

اللہ کے بندوں پر تکبر کی صورتیں اسلامی معاشروں میں تکبر کی اس قسم کی بے شمار صورتیں پائی جاتی ہیں جن میں چند ایک کی ہم نشاندہی کر رہے ہیں : 1. مال کے ذریعے تکبر کرنا جو بادشاہوں ، تاجروں اور مالداروں میں ہوتا ہے۔اس صورت میں ایک مالدار شخص مال کی وجہ سے اپنے آپ کو بڑا اور دوسروں کو حقیر سمجھتا ہے۔ جو مالدار بھی غریب کو حقیر جانے یعنی اس کے پاس بیٹھنے یا اس کے ساتھ کھانے یا اس کے ساتھ چلنے یا اس سے گفتگو کرنے یا اس کے گھر جانے یا اس کے محلے میں جانے یا اس کے ساتھ دوستی کرنے میں ہچکچاہٹ اور حجاب محسوس کرے توبلاشبہ وہ اس تکبر میں مبتلا ہے۔عموماًمالدار دین دارگھرانوں میں بھی یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ وہ اس تکبر میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ ایک دینی ادارے میں حفظ کی کلاس سے ایک مالدار دینی رجحان رکھنے والے خاندان نے اپنے بچے اس لیے اُٹھا لیے کہ اس ادارے میں ان کے ملازمین کے بچے بھی ساتھ ہی حفظ کر رہے تھے۔ عام طور پر اس کا بہانا یہ بنایا جاتا ہے کہ غربا کے بچوں میں تہذیب نہیں ہوتی حالانکہ اُمرا کے بچے جس قدر مہذب ہوتے ہیں ، اس کاایک جائزہ بھی انگلش میڈیم سکول کے بچوں کی چال چلن کی رپورٹوں سے خوب لگایا جا سکتا ہے۔ اصل میں یہ تکبر ہے جس کی وجہ سے اُمرا اپنے بچوں کو اپنے ملازمین یا غربا کے بچوں کے ساتھ پڑھانے میں حجاب محسوس کرتے ہیں ورنہ تو بچے سبھی فطرتِ سلیمہ پرہوتے ہیں جسے دینی ماحول مل جائے ،اس کی تربیت ہو جاتی ہے اور جسے نہ ملے وہ چاہے غریب کا بچہ ہو یا امیر کا ، بگڑ جاتا ہے ۔ 2. جمال کے ذریعے تکبر کرنا جیسا کہ عموماً عورتوں میں ہوتا ہے۔جب کوئی خاتون اللہ کی طرف سے عطا کیے گئے حسن پر اِترائے اور دوسری خواتین کو اپنے سے کم تر سمجھے تو وہ تکبر کی اس قسم میں بلاشبہ مبتلا ہو چکی ہے۔اس صورت میں حسین خاتون دوسری خواتین کے خدوخال یا رنگت یا پہننے اوڑھنے کے سلیقہ پر منفی تبصرے کرتی نظر آتی ہے
x
صفحہعنوان
2مسلم عرب؛ شورشوں اور یورشوں کی زد میں
10علم مختلف الحدیث؛ایک تحقیقی مطالعہ
23اُستاد اور شاگرد کے باہمی حقوق
33تکبّر : ایک تجزیاتی مطالعہ
42اِسلا می معاشرہ کی تعمیر میں مسلما ن عورت کاکردار
63زوالِ اُمت کاسبب
70لیبیا میں مغربی ممالک کی دلچسپی کی وجوہات معاشی ہیں !
74دورِ جدید کے چنگیز و ھلاکو
77مولانا خليل احمد رحمہ اللہ ؛ حالات وخدمات
Flag Counter