Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 352

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: نومبر 2011

قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں كہ شق قمر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے معجزات میں سے ہے اور اس کو آیت کے ظاہر سیاق کے ساتھ متعدد صحابہ نے روایت کیا ہے۔زجاج فرماتے ہیں: ’’بعض مخالف ملت بدعتیوں نے اس (شق قمر) کا انکار کیا ہے، یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو اندھا کر دیا ہے۔ حالانکہ اس میں عقل کے لیے انکار ممکن نہیں،کیونکہ قمر اللہ کی مخلوق ہے، وہ اس میں جو چاہے کرے جیسا کہ آخر میں وہ اسے لپیٹ دے گا اور فنا کر دے گا۔‘‘ حافظ ابن حجر رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’ جمہور فلسفیوں نے شق قمر کا انکار کیا ہے۔ ان کی دلیل یہ ہے كہ آفاقی نشانیوں میں پھٹنا اورمل جانا درست نہیں، یہی رائے ان کی معراج کی رات آسمان کے دروازوں کے کھلنے کے بارے میں بھی ہے اور اس کے علاوہ بھی قیامت کے دن سورج کو لپیٹنے کے متعلق بھی ان سے انکار منقول ہے۔‘‘ ان کا جواب یہ ہےکہ اگر وہ کافر ہیں تو اوّلاً دین اسلام کے ثبوت پر مناظرہ کریں پھر وہ ان ماہرین کےساتھ شریک ہو جائیں جواس کے منکر ہیں اور جب مسلمان بغیر تناقض کے اس کے بعض کو ثابت کر دے کہ قرآن میں قیامت کے دن پھٹنے اور مل جانے کے ثبوت پر انکار کا کوئی راستہ نہ ہو تو یہ نبی کے معجزے کے واقع ہونے کو ثابت کرتا ہے 3. حجاز کی وہ آگ جس سےبصری میں اونٹوں کے گردنیں روشن ہو گئیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی احادیث وضاحت کرتی ہیں کہ سرزمین حجاز سے اس آگ کانکلنا جس سے بصری شہر میں اونٹوں کی گردنیں روشن ہوئیں، علاماتِ قیامت میں سے ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لا تقوم الساعة حتى تخرج نار من أرض الحجاز تضيء أعناق الإبل ببصرى)) [1]
x
صفحہعنوان
2ممتاز قادری اور ریمنڈ ڈیوس کیسوں کا دوہرا معیار
9مستند احادیث میں قیامت کی نشانیاں <mfnote>
40دوستی اور دشمنی کااسلامی معیار
65اسلام اور سائنس کےمزاج ومناہج کا اختلاف
Flag Counter