Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 360

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مارچ 2013ء

"لو قارضه علىٰ أن یشتري الحنطة فیطبخها ویختبرها والطعام لیطبخه ویبیع والربح بینهما فهو فاسد أن الطبخ والخبر ونحوهما أعمال مضبوطة یمکن الاستئجار علیها وما یمکن الاستئجار علیه فلسیغني عن الفرائض إنما القراض لما لا یجوز الاستئجار علیه وهو التجارة التي لا ینضبط قدرها"[1] یعنی مضاربہ کے مال سے صرف تجارت کی جاسکتی ہے دوسرے نفع بخش کاموں میں لگانے کی اجازت نہیں ہے،کیونکہ مضاربہ وہاں ہوتاہے جہاں اجارہ نہ ہو سکے اور وہ تجارت ہے۔ جہاں اجارہ ہو سکے وہاں مضاربہ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ فقہاے حنفیہ کے نزدیک بھی مضاربہ کا مال صرف تجارت اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں ہی لگایا جاسکتا ہے ،چنانچہ فقہ حنفی کی مشہور کتاب 'ہدایہ' میں ہے: "فینتظم العقد صنوف التجارة وما هو من صنیع التجار"[2] ''مضاربہ کا عقد تجارتی سرگرمیوں کو ہی شامل ہے جبکہ یہ کام ( ایک خاص مسئلہ کی طرف اشارہ)تاجروں کا کا م نہیں ہے۔'' دوسری جگہ ایک مسئلہ کی وضاحت میں لکھتے ہیں: ''یہ امام محمد رحمۃ اللہ علیہ اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ،کے نزدیک اس لیے جائز نہیں کہ یہ تجارت میں شامل نہیں ہے اور عقدِ مضاربہ کا مقصد صرف تجارت میں کسی کو وکیل بنا نا ہے۔'' مزید لکھتے ہیں: ''جب یہ تجارت نہیں ہے تومضاربہ میں بھی شامل نہیں ہے۔''[3] علامہ زکریا انصاری رحمۃ اللہ علیہ رقم طراز ہیں: "لَوْ قَارَضَهُ عَلَى أَنْ یَشْتَرِیَ بِالدَّرَاهِمِ نَخْلًا لِیَسْتَغِلَّهُ وَالرِّبْحُ بَیْنَهُمَا ؛ لِأَنَّ مَا حَصَلَ لَیْسَ بِتَصَرُّفِ الْعَامِلِ وَإِنَّمَا هُوَ مِنْ عَیْنِ
x
صفحہعنوان
2طلبۂ مدارسِ دینیہ كو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم
20انسان پر گناہوں کے بد اَثرات
44شادی بیاہ کے رسوم ورواج احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
65اصلاحِ معاشرہ میں مسجد کا کردار
80مروّجہ اسلامی بینکوں میں رائج مضاربہ کی شرعی حیثیت
92'اسلامی بینکاری؛ میزانِ شریعت میں !'
102انسانی فکروعمل میں قلب کا کردار اور اسلام
Flag Counter