Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 363

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2013ء

''سود کے ستّر دروازے ہیں، سب سے کم تریہ ہے کہ انسان اپنی ماں کے ساتھ نکا ح کرے۔'' یہی وجہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ملوث تمام لوگوں کو لعنتی قرار دیا ہے جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: ((لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰه اٰکِلَ الرِّبٰوا وَمُؤْکِلَهُ وَکَاتِبَهُ وَشَاهِدَیْهِ وَقَالَ هُمْ سَوَاءٌ)) [1] ''نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے ،سود کھلانے ،لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور فرمایا: یہ سب گنا ہ میں برابر کے شریک ہیں۔'' دیگر مذاہب میں بھی سودحرام ہے ! چونکہ سود ہر دور میں بنی نوع انسان کے لیے ایک جاں گسل مسئلے کی حیثیت سے موجود رہا ہے، اسی لئے ہر دین و مذہب میں اسے حرام قرار دیاگیاہے ۔ قرآن نے یہودیوں کی بد اعمالیوں کا ذکرکرتے ہوئے سود خوری کا تذکرہ بھی کیا ہے باوجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر سود پہلے سے حرام کردیاتھا مگر یہ اس ذلیل دھندے میں لگے رہتے تھے : ﴿فَبِظُلمٍ مِنَ الَّذينَ هادوا حَرَّ‌منا عَلَيهِم طَيِّبـٰتٍ أُحِلَّت لَهُم وَبِصَدِّهِم عَن سَبيلِ اللَّهِ كَثيرً‌ا ﴿160﴾ وَأَخذِهِمُ الرِّ‌بو‌ٰا۟ وَقَد نُهوا عَنهُ وَأَكلِهِم أَمو‌ٰلَ النّاسِ بِالبـٰطِلِ ۚ وَأَعتَدنا لِلكـٰفِر‌ينَ مِنهُم عَذابًا أَليمًا ﴿161﴾[2] ''یہودیوں کے ظلم کی وجہ سے ہم نے ان پر کچھ پاک چیزیں حرام کردی تھیں جو ان کے لیے حلال تھیں اور ان کے اللہ کے راستے سے بہت زیادہ روکنے اور اُن کے سود لینے کی وجہ سے حالانکہ اُنہیں اس سے منع کیا گیا تھا اور ان کا لوگوں کا ناجائز طریقے کے ساتھ مال کھانے کی وجہ سے اور ہم نے ان میں سے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔''
x
صفحہعنوان
4جامعہ لاہور الاسلامیہ میں مُبارک لمحات
15سود کی حرمت وحقیقت اور بعض شبہات کا اِزالہ
32عید الاضحیٰ پرقربانی کے ایام چار ہیں!
52'صلاۃ حاجت' کی شر عی حیثیت
60علاج معالجہ کے شرعی احکام ومسائل
80ختم نبوت کی تحریکیں ...آغاز واختتام!
86علامہ حافظ محمد زبیر علی زئی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter