Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 363

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2013ء

سود کے بارے میں بعض غلط فہمیاں قرآن حکیم میں چونکہ انتہائی سخت الفاظ اور بڑی شدّ ومد کے ساتھ سود کی مذمت کی گئی ہے اس لئے مسلمانوں کے تمام مکاتبِ فکر اس کی حرمت پر متفق ہیں تاہم بعض مسلمانوں میں اس حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جن کو دور کرنا ضروری ہے ۔ پہلی غلط فہمی: کاروباری سود یا کمرشل انٹرسٹ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قرآن نے صرف اس سود کو حرام قرار دیا ہے جو غریب اور پریشان حال لوگوں سے لیا جائے لیکن اگر کاروباری قرض پر سود لیا جائے تو اس کو قرآن حرام قرار نہیں دیتا کیونکہ نزولِ قرآن کے وقت کاروباری قرضوں کا رواج ہی نہیں تھا ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن میں ذاتی اور کاروباری قرضوں کی کوئی تفریق موجود نہیں ہے۔قرآن کہتا ہے کہ تم صرف اپنا اصل سرمایہ اور رأس المال لینے کے مجاز[1] ہو۔اس حکم کا اطلاق کاروباری قرضوں پر بھی ہوتا ہے کیونکہ اصل سرمایہ اور رأس المال کے الفاظ کاروباری سیاق و سباق میں ہی بولے جاتے ہیں ۔ اگر اُمرا سے سود لینا جائز ہوتا تو پھر 'رباالبیوع' حرام نہ ہوتاکیونکہ اس میں کسی غریب سے سود نہیں لیاجاتابلکہ یہ دو فریقوں کے درمیان برابری کے بنیاد پر تبادلہ ہوتا ہے مگر اس کے باوجود اسلام نے اسے حرام قرار دیا ہے ۔ اور پھر یہ کہنا بھی صحیح نہیں کہ نزولِ قرآن کے وقت کاروباری قرضوں کا رواج نہیں تھا۔ کاروباری قرضوں کارواج تو زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے، چنانچہ صحیح بخاری میں ہے کہ : '' نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے ایک شخص کا واقعہ بیان فرمایا کہ اس نے ایک شخص سے اللہ کو ضامن بنا کر ایک ہزار دینار قرض لیا اور سمندری سفر پرروانہ ہوگیا ۔''[2]
x
صفحہعنوان
4جامعہ لاہور الاسلامیہ میں مُبارک لمحات
15سود کی حرمت وحقیقت اور بعض شبہات کا اِزالہ
32عید الاضحیٰ پرقربانی کے ایام چار ہیں!
52'صلاۃ حاجت' کی شر عی حیثیت
60علاج معالجہ کے شرعی احکام ومسائل
80ختم نبوت کی تحریکیں ...آغاز واختتام!
86علامہ حافظ محمد زبیر علی زئی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter