Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 363

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: دسمبر 2013ء

قرآن کہتا ہے : ﴿ وَلا تَقتُلوا أَولـٰدَكُم مِن إِملـٰقٍ﴾[1] ''فقر وفاقہ کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو ۔'' اس کایہ مطلب ہرگز نہیں کہ فقر وفاقہ کے خوف کے بغیر اُنہیں قتل کیاجا سکتا ہے ۔ تیسری غلط فہمی: سود کی مکمل وضاحت نہیں ہوئی! بعض لوگ سود کے حق میں یہ دلیل بھی دیتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فاروق نے فرمایا تھا کہ سود کی آیت قرآنِ مجید کی آخری آیات میں سے ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی وضاحت کئے بغیر ہی دنیا سے رخصت ہوگئے لہٰذا سود کی حقیقت کسی کو معلوم نہیں یہاں تک کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی معلوم نہ تھا کہ سود کیا ہے ۔ لیکن ان کا یہ استدلال واضح طور پر باطل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سود لینے والوں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا ہے۔ کیا یہ تصور کیاجاسکتا کہ اللہ تعالیٰ ایک ایسے عمل پر اعلانِ جنگ فرما دیا ہو جس کی حقیقت ہی کسی کومعلوم نہ ہو جب کہ اللہ عزوجل کا اُصول ہے: ﴿لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفسًا إِلّا وُسعَها...286﴾[2] ''اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ۔'' حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فرمان کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ سود کی حرمت آپ کی زندگی کے بالکل آخری ایام میں نازل ہوئی تھی کیونکہ اس کی حرمت تو غزوۂ اُحد کے فوراً بعد نازل ہوچکی تھی۔ چنانچہ سورۂآل عمران میں فرمایا : ﴿ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَأكُلُوا الرِّ‌بو‌ٰا۟ أَضعـٰفًا مُضـٰعَفَةً ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴿130﴾[3] ''اے ایمان والو! سود کو دگنا چوگنا کر کے مت کھاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو تا کہ تم آخرت میں
x
صفحہعنوان
4جامعہ لاہور الاسلامیہ میں مُبارک لمحات
15سود کی حرمت وحقیقت اور بعض شبہات کا اِزالہ
32عید الاضحیٰ پرقربانی کے ایام چار ہیں!
52'صلاۃ حاجت' کی شر عی حیثیت
60علاج معالجہ کے شرعی احکام ومسائل
80ختم نبوت کی تحریکیں ...آغاز واختتام!
86علامہ حافظ محمد زبیر علی زئی رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter