Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 364

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

سال شائع: فروری 2014ء

کا طوق قائم اورمحفوظ رہتا ہے۔ علماے احناف سے بھی چند سوال علماے احناف بھی اس کی وضاحت فرمائیں کہ کیا بے غیرتی اور لعنت الٰہی والا راستہ پسندیدہ ہےجو تقلیدی جمود کا راستہ بھی ہے اور جس میں قرآن و حدیث کی نصوصِ صریحہ سے گریز کیے بغیر آدمی نہیں چل سکتا؟ یہ بھی وضاحت فرمائی جائے کہ اسلام بے غیرتی والا دین ہے یا غیرت والا؟ اسلام نے کسی بھی مرحلے میں بے غیرتی کی تعلیم دی ہے؟ نیز کیا اسلام میں ایک شخص کے جرم کی سزا کسی دوسرے شخص کو دی جاسکتی ہے؟ تیسری طلاق دینے کا جرم تو مرد (خاوند) کرتا ہے لیکن آپ حضرات اس کی سزا عورت (بیوی) کو دیتے ہیں کہ ایک دو راتوں کے لیے اسے کرائے کے سانڈ کےحوالے کردیتے ہیں۔کیا اسلام میں اس بے انصافی کی اجازت ہے؟ اور کیا یہ قرآن کی آیت ﴿وَلا تَزِرُ‌ وازِرَ‌ةٌ وِزرَ‌ أُخر‌ىٰ﴾[1] کے خلاف نہیں ہے؟ او رکیا یہ فتواے حلالہ خلافِ عقل بھی نہیں ہے؟ تقاضاے عقل تو یہ ہے کہ جرم کی سزا مجرم کو دی جائے، اور آپ حضرات اس کی سزا اس کو دیتے ہیں جو سراسر بے قصور ہے۔البتہ شوہر کو ایک سزا یہ ضرور ملتی ہے بشرطیکہ وہ غیرت مند ہو کہ اس کی چند راتیں اس کرب میں گزرتی ہیں کہ اس کی بیوی کو کب کرائے کے سانڈ سے آزادی ملتی ہے اور وہ 'باعزت' اس کے پاس واپس آتی ہے؟ (باقی)
x
صفحہعنوان
4قوم وملّت کا مفاد طالبان سے صلح و مذاکرات میں ہے!
20حلالۂ ملعونہ مروّجہ کا قرآنِ کریم سے جواز؟
37ماہِ ربیع الاوّل اور عید میلاد
55کرسمس کی حقیقت اور اسے منانے کی شرعی حیثیت
74کرسمس کی اصلیت؛ تاریخ کے آئینے میں
87فساد و بد امنی کا اِنسداد اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
105اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت
111ماہنامہ 'محدّث' کا دو سالہ اِشاریہ
Flag Counter