Maktaba Wahhabi

رُشدشمارہ 02

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: لاہور انسٹیٹیوٹ فار سوشل سائنسز ،لاہور

سال شائع: جولائی 2014ء

رائے واجتہاد کو جبراً نافذ کرنے کے حق میں نہیں تھا۔ فقہائے متقدمین نے اس نکتے کے بارے مفصل بحث کی ہے کہ کیا کوئی خلیفہ کسی قاضی کو کسی خاص فقہی مذہب کی پابندی یا اس کے مطابق مقدمات کا فیصلہ کرنے پر مجبور کر سکتاہے؟جمہور فقہاء کی رائے یہ ہے کہ مسلمانوں کے حکمران کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی قاضی یا جج کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ کسی معین مذہبی رائے کے مطابق قضیوں کا فیصلہ کرےجبکہ فقہاء کے ایک گروہ کی رائے ا س کے برعکس ہے۔ذیل میں ہم دونوں گروہوں کے موقف اور دلائل کو بیان کر رہے ہیں۔ متقدمین کا تقنین کے بارے نقطہ نظر پہلا قول جمہور علماے مالکیہ، شافعیہ، حنابلہ اور اہل الحدیث کا ہے کہ کسی حاکم کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ کسی قاضی کو کسی خاص مذہب کے مطابق فیصلہ کرنے کا پابند کرے۔ابن قدامہ رحمہ اللہ (متوفیٰ620ھ) نے اس قول پر علما کا اتفاق بھی بیان کیا ہے۔ یہ قول صاحبین کا بھی ہے [1]اور امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (متوفیٰ728ھ) نے بھی اس قول پر علما کا اتفاق نقل کیا ہے۔ [2] دوسرا قول امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ( متوفیٰ150ھ) کی طرف منسوب ہے کہ جس کے مطابق کوئی حاکم کسی قاضی کو فیصلے کرنے میں کسی خاص مذہب کا پابند کر سکتا ہے۔ بعض مالکیہ اور شافعیہ بھی اسی کے قائل ہیں۔ [3]یہ قول امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے ثابت ہے یا نہیں، اس میں اختلاف ہے اگرچہ بعض علما نے اس قول کی نسبت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی طرف بھی کی ہے۔ [4] مذہب مالکی مالکیہ کے معروف قول کے مطابق حاکم کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ مجتہدقاضی کو کسی معین مذہب کے مطابق فیصلوں کا پابند بنائے۔اگر امام نے قاضی پریہ شرط عائد کر دی کہ وہ کسی معین مذہب کے مطابق یا امام کی اجتہادی رائے کے مطابق فیصلہ کرے گا تو بعض مالکیہ کے نزدیک یہ شرط باطل ہے لیکن عقد صحیح ہو گا جبکہ بعض کے نزدیک یہ عقد بھی مردود ہو گا۔ [5]
x
صفحہعنوان
1اداریہ
2دلالت کی اقسام اور امام بخاری رحمہ اللہ
25فقہ واجتہاداتِ ائمہ کی قانون سازی
74حقوق نسواں سے متعلق منتخب قرآنی آیات کی تعبیر نو
92والدین کے معاشی اور مشاورتی حقوق
110Women in Muslim Family Law: A Short Review & Critical Analysis of Esposito’s Book
Flag Counter