Maktaba Wahhabi

رُشدشمارہ 02

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن مدنی

ناشر: لاہور انسٹیٹیوٹ فار سوشل سائنسز ،لاہور

سال شائع: جولائی 2014ء

’’تم پر تمہاری مائیں او ربیٹیاں حرام کی گئی ہیں۔‘‘ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے حرمت کی نسبت ماؤں او ربیٹیوں کی طرف کی ہے حالانکہ حرمت کا تعلق ذات کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ ذات کے فعل کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس اعتبار سے یہاں لفظ ’نکاح‘ مقدر ہے۔ [1] اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((رفع القلم عن ثلاث، عن الصبيی حتی یبلغ، وعن النائم حتیٰ یستیقظ وعن المجنون حتی یفیق)) [2] ’’تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے:بچہ جب تک وہ بالغ نہ ہو، سویا ہوا شخص جب تک بیدار نہ ہو اور دیوانہ جب تک اسے مرض سے افاقہ نہ ہو جائے۔‘‘ دلالت اشارہ ڈاکٹر عبدالکریم زیدان دلالت اشارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں: "هي دلالة اللفظ على معنى غیر مقصود من سیاقه، لا أصالة ولا تبعاً ولکنه لازم للمعنى الذي سیق الکلام من أجله" [3] ’’یعنی لفظ کی ایسے معنی پر دلالت جو اس کلام کے لانے سے نہ اصلاً مقصود ہو نہ ضمناً اور نہ تبعاً، لیکن وہ اس معنی کو لازم ہو، جس کیلئے کلام لایا گیا ہے۔‘‘ علامہ شوکانی رحمہ اللہ (متوفیٰ1834م) فرماتے ہیں: "حیث لا یکون مقصوداً للمتکلم" [4] ’’ یعنی جو عبارت میں مقصودِ متکلم نہ ہو۔‘‘ مندجہ بالا تعریفات سے ظاہرا ہوا کہ ’دلالت اشارہ ‘سے مراد لفظ کی اپنے ان معنی پر دلالت ہے، جو اس کلام سے اصلاً اور تبعاً مقصود نہیں ہیں، لیکن وہ ان مقصود معنی کے لیے لازم کی حیثیت رکھتے ہیں۔
x
صفحہعنوان
1اداریہ
2دلالت کی اقسام اور امام بخاری رحمہ اللہ
25فقہ واجتہاداتِ ائمہ کی قانون سازی
74حقوق نسواں سے متعلق منتخب قرآنی آیات کی تعبیر نو
92والدین کے معاشی اور مشاورتی حقوق
110Women in Muslim Family Law: A Short Review & Critical Analysis of Esposito’s Book
Flag Counter