Maktaba Wahhabi

رُشدشمارہ 06

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: لاہور انسٹیٹیوٹ فار سوشل سائنسز ،لاہور

سال شائع: جولائی 2016ء

جن سے احکام نکالے جاتے ہوں۔ [1]یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اصل‘ وہ ہے جو خود بنفسہٖ قائم ہو اور دوسری چیزوں کی بناء اس پر ہو۔ [2] ’تفسیر‘ سے مراد ’تفسیر‘ بابِ تفعیل کا مصدر ہے، اس كے حروفِ اصلی (ف، س، ر) ہیں۔ عربی زبان میں ’فسر‘کھولنے، بیان کرنے اور واضح کرنے کے معنیٰ میں آتا ہے۔ بازو کھولنے کے لئے عربی میں ’’فَسَرْتُ الذّرِاعَ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اسی طرح ’’فَسَّرْتُ الْحَدِيثَ‘‘ كا معنیٰ ہے ’میں نے بات کو واضح کیا‘۔ مجرد سےیہ بابِ ’’ضَرَبَ یَضْرِبُ‘‘اور ’’نَصَرَ یَنْصُرُ‘‘ دونوں کے وزن پر آتا ہے۔ ’’فسر‘‘ کا معنیٰ بے حجاب کرنا بھی ہے، تفسیر کرتے وقت بھی مشکل لفظ کے معنیٰ ومفہوم کو گویا بے حجاب کیا جاتا ہے۔ [3] اصطلاحی طور پر تفسیر سے مراد ’قرآنِ کریم کے معانی کا فہم اور اس کے احکام کا علم‘ ہے۔ امام جرجانی رحمہ اللہ (متوفیٰ816ھ)نے علم تفسیر کی اصطلاحی تعریف ان الفاظ میں کی ہے: ’’هوتوضيح معنى الآية وشأنها وقصّتها والسّبب الذي نزلت فيه بلفظ يدل عليه دلالة ظاهرة. ‘‘[4] ’’ اس (تفسیر) سے مراد کسی آیتِ کریمہ کے معنیٰ، قصہ اور سببِ نزول کی وضاحت ایسے الفاظ سے کرنا ہے جو اس پر ظاہری طور پر دلالت کرتے ہوں۔‘‘ امام ابوحیان رحمہ اللہ (متوفیٰ745ھ) فرماتے ہیں: ’’هو علم یَبحث عن كيفية النُّطق بألفاظ القرآن، ومدلولاتها، وأحکامها الإفرادية والترکیبية، ومعانيها التي تحمل عليها حالة الترکیب، وتتمّات لذلك. ‘‘[5] ’’ تفسیر وہ علم ہے کہ جس کے ذریعے قرآنی الفاظ كا تلفظ، ان کے مفاہیم ،ان کے افرادی وترکیبی احکام اور ان معانی سے بحث کی جاتی ہے جن پر ترکیبی حالت استوار ہوتی ہے اور ان کے متعلق دیگر تکمیلی علوم پر غور کیا جاتا ہے ۔‘‘
x
صفحہعنوان
9اداریہ
11اجتماعی اجتہاد کا مفہوم: ایک ارتقائی مطالعہ
33اُصولِ تفسیر کی تاریخ وتدوین
58خبر واحد کی حجیت: محدثین اور فقہاء کا نقطہ نظر
76عورت کی دیت کا مسئلہ: ایک تحقیقی جائزہ
90ہدیہ اور اس کی شرعی حیثیت
101مصطلح"الولاية " في القرآن العظیم والحديث النبوي! دراسة وتحليلا
Flag Counter