Maktaba Wahhabi

1017 - 2029
پاکستان میں اسلامک بینکنگ کی حقیقت  السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ اسلامک بینکنگ حلال ہے یا حرام؟ اور اگر آپ اس کو حلال قرار دیتے ہیں تو کیا آپ اللہ کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ روز قیامت اگر اللہ نے مجھے پکڑا اور اگر یہ جرم ہو ا تو حساب ، سزا و جزا آپ بھگتیں گے۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! پاکستانی بینکس کے بارے میں ہم نے کبھی نہیں کہا کہ وہ اسلامی ہیں،افسوس کی بات ہے کہ ہمارے علم کے مطابق اس وقت پاکستان میں کوئی ایک بینک بھی ایسا نہیں ہے جو سو فیصد اسلامی ہو ،اور جو بینک اسلامی ہونے کے دعویدار ہیں ،وہ جعل سازی اور ملمع کاری سے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ،حکومت کے ساتھ ان کے معاملات بھی سودی ہی طے ہوتے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter