Maktaba Wahhabi

1029 - 2029
ہیلتھ انشورنس السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ ہیلتھ انشورنس کے نام سے ایک کمپنی ہے جو 4000 روپے میں ایک کارڈ بنا کر دیتی ہے۔وہ کارڈ پوری فیملی کے لئے ہوتاہے۔ ایک سال تک اس کارڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس میں طریقہ کا ر کچھ اس طرح ہے کچھ مخصوص ہسپتال میں علاج با لکل فری ہے اور کچھ ہسپتال میں 30فیصد کی رعایت ہے جب بھی جتنا بھی علاج کروائیں تو اس پر پیسے نہیں دینے ہو ں گے کیا یہ طریقہ صحیح ہے ۔؟  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! انشورنس کی تمام صورتیں واضح اور صریح سود ہیں، جس میں اوپر آپ کی بیان کردہ ہیلتھ انشورنس بھی ہے۔اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ 1۔پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ بیع مجہول ہے ،جس میں بیمار ہونے یا نہ ہونے دونوں کا احتمال ہے۔اور پھر اگر وہ بیمار ہو ہی جائے تو اس بیماری کی نوعیت اور اس پر ہونے والے اخراجات بھی مجہول ہیں۔اور شرعی نقطہ نظر سے بیع مجہول حرام ہے۔ 2۔یہ جوے کی شکل بن جاتی ہے کہ بیماری کی صورت میں آپ 4000 کے بدلے میں لاکھوں کے مستحق بن جاتے ہیں۔جبکہ عدم بیماری کی صورت میں آپ اس 4000 سے بھی محروم ہیں۔یہ کیوں۔؟ اور شریعت میں جوا بھی حرام ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی
Flag Counter