ٹیکس موجودہ نظام حکومت کے ٹیکس کی چوری کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ موجودہ حکومت ونظام حکومت غیر اسلامی ہے کیا ہم اس غیر اسلامی حکومت ’’جس نے ہمارے اوپر بے شمار ٹیکس عائد کر رکھے ہیں‘‘ کی چوری کر سکتے ہیں۔ مثلاً ریلوے میں دوران سفر ٹکٹ نہ لینا۔ بجلی چوری کرنا وغیرہ؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! موجودہ حکومت اور نظام حکومت کچھ اسلامی اور کچھ غیر اسلامی ہے رسول اللہ ﷺ کا فرمان ابوداود ، ترمذی اور مستدرک حاکم میں موجود ہے : «أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلٰی مَنِ ائْتَمَنَکَ ، وَلاَتَخُنْ مَنْ خَانَکَ» ترمذی ابواب البیوع جلد اول ص ۲۳۹ ابوداود ۔ کتاب البیوع ۔ باب فی الرجل یاخذ حقہ من تحت یدہ ’’جو تیرے ساتھ امانت داری کا سلوک کرے تو بھی اس سے ایسا ہی کر اور جو تیرے ساتھ خیانت کرے تو اس سے خیانت نہ کر‘‘ وباللہ التوفیق احکام و مسائل خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 384 |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |