Maktaba Wahhabi

1066 - 2029
بجلی اور جنگل کی لکڑی کی چوری السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ بجلی اور جنگل کی لکڑی کی چوری ہے کہ نہیں یعنی بجلی کو بلیک کر کے یا کسی اور طریقے سے استعمال کیا جائے کہ حکومت کے اکاؤنٹ میں وہ خرچ بجلی نہ آ سکے۔ اور جنگل کی لکڑیاں کاٹ کر فروخت کرنا یا اپنے استعمال میں لانا کیسا ہے؟ ساتھ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ حکومت نے ہر چھوٹی بڑی چیز پر ٹیکس بھی لگا یا ہوا ہے ۔        (سجاد الرحمن)  الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! اگر حکومت کی طرف سے عام اجازت ہے تو چوری نہیں ورنہ چوری ہے۔           ۱۳/۱/۱۴۲۴ھ   قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل جلد 02 ص 502
Flag Counter